خلائی سفر: تیسری ہندوستانی خاتون کون ہیں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2021
خلائی سفر
خلائی سفر

 

 

 لندن:برطانوی بزنس ٹائیکون رچرڈ برینسن نے خلا تک پرواز کا اپنا دیرینہ خواب پورا کیا، اس جادوئی سفر میں ان کے ساتھ جانے والے دیگر پانچ افراد میں ایک بھارتی نژاد خلا باز سریشا بندلا بھی تھیں۔برطانوی بزنس ٹائیکون رچرڈ برینسن نے گذشتہ روز خلا تک پرواز کا اپنا دیرینہ خواب پورا کیا، اس جادوئی سفر میں ان کے ساتھ جانے والے دیگر پانچ افراد میں ایک ہندوستانی نژاد خلا باز سریشا بندلا بھی شامل تھیں۔

 سریشا بندلا، رچرڈ برینسن کی کمپنی ورجن گلیکٹک میں حکومتی امور اور ریسرچ آپریشن کی نائب صدر ہیں۔ وہ خلا تک کا سفر کرنے والی ہندوستان کی تیسری خاتون ہیں، اس سے قبل امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی خلا نورد کلپنا چاؤلہ اور سنیتا ولیمز یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

سریشا کے والد نے سفر سے قبل کہا تھا کہ ’بہت چھوٹی عمر سے ہی انہیں آسمان میں پوشیدہ چیزیں دریافت کرنے، چاند اور ستاروں میں دلچسپی تھی، پھر انہوں نے اپنی نظریں خلا پر جما لیں اور مجھے حیرانی نہیں کہ وہ اپنا یہ خواب پورا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

 ہندوستانی نژاد سریشا کے داد ڈاکٹر ناگیا نے بتایاجب یہ خبر سنی کہ وہ بھی خلا میں جانے والی ٹیم کا حصہ ہیں تو میں نے انہیں فون کیا، وہ ڈرائیو کر رہی تھیں، پھر بھی میرا فون اٹھایا، میں نے انہیں مبارک باد دی تو انہوں نے کہا کہ ہاں بالآخر یہ ہورہا ہے، تھینک یو تھاتا (دادا)۔‘

 سریشا ریاست آندھرا پردیش کے شہر چیرالا میں پیدا ہوئی تھیں، جس کے بعد ان کا پورا خاندان گنتور منتقل ہوگیا۔ پانچ برس کی عمر تک سریشا نے اپنا وقت حیدر آباد، جہاں ان کے دادا رہتے تھے اور تینالی میں گزارا جہاں ان کی نانی رہتی تھیں۔

 اس کے بعد وہ اپنے والدین کے پاس امریکہ چلی گئیں، ان کے والدین امریکہ میں سرکاری ملازم ہیں، لیکن اس وقت بھارت میں ہی تعینات ہیں۔

 ڈاکٹر ناگیا نے بتایا’ہیوسٹن میں سریشا نے ناسا کی خلائی تحقیق کی خبروں میں دلچسپی لینا شروع کی، انہیں ایروناٹکس اور ایرو سپیس میں بہت دلچپسی تھی، میں جانتا تھا وہ کچھ بڑا ضرور کریں گی۔‘ 

ناگیا جو اس وقت کرونا سے نبرد آزما ہیں، کہتے ہیں: ’میں کووڈ 19 کے بعد بحالی صحت کی جانب گامزن ہوں لیکن اپنی پوتی کے بارے میں بات کرکے بہت خوش ہوں، ان پر سب کو فخر ہے، خلا میں جانے کا خواب دیکھنا الگ بات ہے لیکن اسے پورا کرنے کے لیے سخت محنت اور لگن درکار ہوتی ہے جو ان میں موجود تھی۔‘

سریشا کے داد نے بتایا کہ ان کی پوتی نے پرڈیو یونیورسٹی سے ایرو سپیس ایرو ناٹیکل انجینیئرنگ میں بیچلرز کیا اور بعد میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔

 خیال رہے کہ گذشتہ روز برطانوی بزنس مین رچرڈ برینسن نے خلا تک کا سفر کیا تھا۔ وہ اپنی ہی کمپنی کے تیار کردہ راکٹ میں یہ سفر کرنے والے دنیا کے پہلے شخص ہیں۔