'ثانیہ مرزا کی بہن انعم نے شروع کیا ٹاک شو'اپنے لوگاں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-07-2022
 ثانیہ مرزا کی بہن انعم نے شروع کیا ٹاک شو'اپنے لوگاں'
ثانیہ مرزا کی بہن انعم نے شروع کیا ٹاک شو'اپنے لوگاں'

 

 

آواز دی وائس، حیدرآباد

مشہور ٹینس اسٹار سانیہ مرزا کی بہن انعم مرزانے اپنے آفیشیل یوٹیوب چینل پر ایک  حیدرآبادی ٹاک شوشروع کیا ہے۔ اس ٹاک شو کا نام ’اپنے لوگاں‘ ہے۔

اپنے ٹاک شو کے تعلق سے انعم مرزا نے کہا کہ اپنے لوگاں کا لفظی مطلب ہے ہمارے لوگ۔اس ٹاک شو  کے ذریعہ حیدرآباد کی مشہورو معروف ہستیوں کو بلایا جائے گا اور ان سے بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو ابھی  صرف شروعات ہے۔

انعم کہتی ہیں کہ ٹاک شو'اپنے لوگاں  میں بہت اچھے لوگاں ہیں اور بہت دلچسپ لوگاں ہیں اور آپ سب اسے پسند کریں گے۔

انعم مرزا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ شو ان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر نشر ہوگا۔

اس ٹاک شو کے پرومو کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیر کی ہے۔ اس میں انہوں نے پیلے رنگ کے لباس میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے بارش چند گھنٹے رکی اور ہم نے اپنی پہلی چند اقساط اوراپنے لوگاں کے پرومو کی شوٹنگ ختم کی۔