نورا المطروشی: عرب دنیا کی پہلی خاتون خلاباز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-04-2021
نورا المطروشی
نورا المطروشی

 

 

دبئی۔ عالم عرب میں خواتین کی ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں ہیں۔عرب ممالک کی خواتین نے ہر میدان میں بازی مارنی شروع کردی ہے۔بات کھیل سے تعلیم تک ہو یا پھرسائنس سے ٹکنالوجی کی ہو۔اب عرب خواتی کی ہر میدان میں موجودگی کا ہر دن کوئی نہ کوئی نمونہ مل رہا ہے۔ اب اس کڑی میں ایک نام کا اضافہ ہوا ہے۔ دراصل متحدہ عرب امارات نے ملک کے خلاباز گروپ کے لیے مزید دو اماراتی خلابازوں کا انتخاب کیا ہے جن میں عرب دنیا کی پہلی خاتون بھی شامل ہیں۔اس بات کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’آج نے ہم دو نئے اماراتی خلابازوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں عرب دنیا کی پہلی خاتون خلاباز نورا المطروشی اور ان کے ساتھ محمد الملا شامل ہیں۔‘ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر کے مطابق ’ان دونوں خلابازوں کا انتخاب چار ہزار درخواست دہندگان میں سے کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ’ان خلابازوں کی ٹریننگ جلد ناسا کے خلائی پروگرام میں شروع ہوجائے گی۔‘

awazurdu

’ہم اس پر اپنے ملک کو مبارک باد دیتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ یہ دونوں آسمان میں متحدہ عرب امارات کا نام بلند کریں گے۔ نورا المطروشی اور محمد الملا کے انتخاب کے بعد امارات کے خلابازوں کی کل تعداد چار ہوگئی ہے۔ ان میں ھزا المنصوری کو ملک کا پہلا خلاباز ہونے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ان کے متبادل کے طور پر سلطان النیادی کو منتخب کیا گیا۔گذشتہ برس 20 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے عرب دنیا کے پہلے خلائی مشن ’ہوپ پروب‘ نے جاپان سے مریخ کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ امارات کے اس خلائی مشن کو مسبار الأمل (ہوپ پروب ) کا نام دیا گیا ہے۔