سری نگر: فیشن شو کی رونق اور دھوم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بدلتا کشمیر۔ بدلتی تصویر
بدلتا کشمیر۔ بدلتی تصویر

 

 

 سری نگر ۔ جموں و کشمیر میں حالات بدل گئے ہیں،زندگی معمول پر آگئی ہے۔نئے کشمیر کی نئی نسل کا نیا سفر ایک نئی رونق کا ضامن بن رہا ہے۔ جس کی ایک مثال سری نگر میں ’کشمیر فیشن شو‘ کے انعقاد سے ملی ہے۔اس فیشن شو نے کشمیر میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا کام شروع کردیا ہے۔ وہ اہلیت جو ابتک کہیں دبی ہوئی تھی اور کسی موقع کی منتظر تھی ۔اب ایک نئے پلیٹ فارم سے جلوے دکھارہی ہے۔ ملک ار دنیا کو اپنی جانب متوجہ کررہی ہے۔جو نئی نسل کشمیر کے تشدد اور سیاست کے درمیان پھنس کر اپنی پہچان کےلئے پریشان تھی اس کےلئے اب نئے نئے راستے کھل رہے ہیں۔ اپنے مستقبل کےلئے اب ان کے سامنےنئی راہیں ہیں۔

دراصل 10 اپریل 2021 کو ٹیگور ہال ،سری نگر میں کشمیر فیشن شو کا انعقاد کیا گیا،جس کا انعقاد جے کے یوتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہوا تھا۔اس میں کشمیر کے 10 ڈیزائنرز اور 22 ماڈلز نے شرکت کی۔پروگرام میں ڈیئزائنر راجدیپ رناوت ، ماڈل فوٹو گرافر مونٹو تومر ، ماڈل سونی کور اور میک اپ آرٹسٹ کاضی رائے نے بحیثیت جج شرکت کی۔ایک خوبصورت محفل اور ایک رنگا رنگ پروگرام ۔جس نے سری نگر میں ایک خوبصورت سماں باندھ دیا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کشمیر میں فیشن کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے ،جس کےلئے اس قسم کے پلیٹ فارم بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

awazurdu

awazurdu