کشمیر :انعم کے جنون نےریپ سنگر بنا دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-01-2023
کشمیر :انعم کے جنون نےریپ سنگر بنا دیا
کشمیر :انعم کے جنون نےریپ سنگر بنا دیا

 

 

سری نگر: گزشتہ کئی دہائیوں سے تشدد کی زد میں ملوث کشمیر میں اب امن آ چکا ہے۔ اور امن وامان کے ماحول میں وہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آ رہی ہیں۔ کشمیر کا امن وہاں کے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

وادی کے نوجوان موسیقی میں بھی شہرت حاصل کر رہے ہیں۔ ان نوجوانوں میں ایک نام انعم ناصر کا ہے۔ جو حال ہی میں ریپر کے طور پر ابھرکر سامنے آئی ہیں۔ 18 سالہ انعم ناصر ریپنگ کی دنیا میں اپنی کے نام سے 7 سال کی عمر میں انہیں ریپ کا شوق ہونے ہوا۔ وہ بچپن سے ہی پاکستانی ریپ موسیقار طلحہ انجم سے متاثر رہی ہیں۔ کیونکہ ان کے گانے عام لوگوں کی زندگی سے جڑے ہوئے ہیں۔ انعم بھی یہی چاہتی ہیں۔

انعم نے جب ریپنگ کی دنیا میں پہلا قدم رکھا تو سب سے پہلے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔ لڑکی ہونے کی وجہ سے سوسائٹی کے ٹھیکیداروں کو یہ پسند نہیں آیا۔ وہ مجھے دھمکیاں دے کر ڈرانا چاہتے تھے۔ وہ میری روح کو توڑنا چاہتے تھے۔ لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی۔ مجھے کسی کی پرواہ نہیں ہے۔ اور نہ میں کسی کے سامنے جھکوں گی۔

اپنی گریجویشن کے دوران، انعم اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز پوسٹ کرتی رہیں۔ ان کی ویڈیوز مختلف موضوعات پر ہیں۔ جسے وہ اپنی دھنوں سے ریپ کرتی ہیں۔ ان کی پہلی ویڈیو  لاسٹ رایڈ کے نام سے آئی۔ جو انہوں نے اپنی دوست کی یاد میں بنایا تھا۔ ان کے دوست کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ انعم بتاتی ہیں کہ انہوں نے آن لائن ریپنگ کی تکنیک سیکھی۔ کیونکہ کشمیر میں اس کے لیے سیکھنا آسان نہیں تھا۔ جب انہوں نے اپنی پہلی ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی۔ तं

اس کے لیے انہیں بہت سی دھمکیاں اور گالیاں سننی پڑیں۔ جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا سے بھی دوری اختیار کرنا پڑی۔ وہ کہتی ہیں کہ ان دھمکیوں کے بعد بھی مجھے اپنی ماں کی طرف سے بہت سپورٹ ملا۔ لوگوں کے طعنے سہنے کے بعد بھی انہوں نے میرا ساتھ دیا۔

میرے رشتہ دار میری ماں پر مجھے خراب کرنے کا الزام لگاتے رہے۔ وہ کہتے تھے کہ مجھے ان کاموں سے روک دے۔ لیکن وہ ہمیشہ چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔

انعم نے ریاست میں کئی اسٹیج پروگرام کیے ہیں۔ انعم اب دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر اپنا چہرہ دکھاتے ہوئے ویڈیوز آپ لوڈ کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر آپ کا جنون پاگل پن تک ہے تو آپ کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔" وہ مزید کہتی ہیں کہ وہ دوسری لڑکیوں کو متاثر کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لڑکیاں جو بھی کرنا چاہتی ہی بغیر کسی خوف کے کریں