کرناٹک: فرح خاتون کو ملا یونانی امتحان میں پہلا مقام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-02-2022
کرناٹک: فرح خاتون کو ملا یونانی امتحان میں پہلا مقام
کرناٹک: فرح خاتون کو ملا یونانی امتحان میں پہلا مقام

 

 

آواز دی وائس، وجئے پورہ

 

ریاست کرناٹک کے ضلع وجئے پورہ میں واقعہ لقمان یونانی میڈیکل کالج کی طالبہ فرح خان پرویزاحمد نے ریاستی سطح پر ہونے والے یونانی امتحانات میں نہ صرف کامیاب ہوئی ہیں بلکہ انہوں نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ 

 ایس ای سی اے بی لقمان یونانی میڈیکل فیکلٹی کے کالج کے طالبہ فرح خاتون نے آر جی یو ایچ ایس کے ذریعہ منعقدہ یونانی امتحانات میں حوصلہ افزا کامیابی حاصل کی ہے۔ فرح خان سمیت کالج کے تقریباً 5 طلبہ نے ریاستی سطح کے رینک حاصل کیے ہیں۔

ڈپلومہ کالج کے طلباء کے درمیان فرح خاتون پرویز احمد نے 81.67 فیصد نمبر لے کرپہلا رینک حاصل کیا، جب کہ خان بتول مزار نے 79.94 فیصد نمبر لے کر ساتویں اور عاصمہ ماہین نے 79.83 فیصد نمبر لے کر آٹھواں رینک حاصل کیا۔

وہیں  پوسٹ گریجویٹ کالج کی طالبات میں سلمیٰ چوش 66.83فیصد نمبروں کے ساتھ کرناٹک میں دوسرے نمبر پر رہی اور صبا پروین عالم نے او بی جی سیلف ڈسپلن میں 70.45 فی صدنمبروں کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔