حیدرآباد: ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے ایم ایس کریٹیو کی 4طالبات منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
حیدرآباد: ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے ایم ایس کریٹیو کی 4طالبات منتخب
حیدرآباد: ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے ایم ایس کریٹیو کی 4طالبات منتخب

 

 

 حیدرآباد- شیخ محمد یونس

کورونا کے اثرات اب آہستہ آہستہ دور ہورہے ہیں، ہر سطح پر سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں ۔جن میں تعلیمی میدان بھی شامل ہے۔اب  حیدرآباد سے ایک مثبت خبر آئی ہے۔ مسلم طالبات کی ایک بڑی کامیابی توجہ کا مرکز بنی ہے۔ دراصل یونیسکو کے تحت چلنے والے اس عالمی ٹین پارلیمنٹ میں یہ طالبات اب عالمی مسائل کے حل کے لیے پالیسی تیار کریں گی۔ان کی تجاویز کو عملی جامہ پہنا کر عالمی سطح پر انسانوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ آج میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سنیر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے اس کی جانکاردی۔جن کا کہنا ہے کہ یہ بچیاں دنیا میں ملک کا نجام روشن کریں گی۔یہ ہماری سوچ اور نظریئے کی کامیابی ہے جس کے تحت ہم انفرادی طور پر دنیا میں تبدیلی لانے کاسبق دیتے ہیں۔

ایم ایس طلبا کی اس قابل رشک کامیابی کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یونیسکوکے تحت چلنے والے اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے جن 100اراکین (ایم پی) کا انتخاب عمل میں آیا ہے ان میں سے 4 ایم پی ایم ایس کریٹیو اسکول کی طالبات ہیں۔

امینہ عزیز بنت محمد عزیز علی

عتیقہ عمودی بنت شیخ عبدالرحیم

ماریہ خالد ساچے بنت خالد ساچے

سمیرہ ام کلثوم بنت محمد رفیق

awazurdu

طالبات کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی میں اسقبالیہ دیا گیا


یہ چاروں دسویں جماعت کی طالبہ ہیں ۔ اس ورلڈ پارلیمنٹ کی ایم پی اے منتخب ہو جانے کے بعد اب طالبہ عالمی سطح پر انسانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کریں گی اس پارلیمنٹ کے اراکین کی تجاویز کو انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ساری دنیا میں نفاذ کیا جائے گا۔

آج ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی طرف سے ان طلبا اور انکے والدین کو تہیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سنیر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے بتایا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کا شروع سے ہی یہ ویزن رہا کہ اس کے طلبا عالمی معیار کے شہری بنیں اور اسی سبب سے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نےاپنا ٹیگ لائن

Preparing World Worthy Individual

رکھا ہے۔ اور یہ اسی ویزن کا نتیجہ ہے کی آج ایم ایس کی چار طالبہ نے عالمی ادارہ کی رکینت حاصل کر نے میں کامیابی پائی ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان طالبات نے ملت کا نام روشن کردیا ہے۔

ایک منتخب طالبہ سمیرا ام کلثوم نے ’’زندگی کو کیسے بہتر بنایا جائے‘‘ کے موضوع پر ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ’’دنیا کو بدلنے کے لیے ہمیں پہلے خود کو اندر سے بدلنا ہوگا۔ تب ہی ہم دنیا میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اس نے مشورہ دیا کہ اپنے آپ کو اس طرح ڈھالیں کہ باہر کی دنیا آپ کو متاثر نہ کر سکے۔ آپ کی ذاتی ترقی اس ترقی کو لانے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔

چونکہ یہ عالمی پارلیمنٹ اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسکو کے ما تحت عمل میں آیا ہے۔ اس لیے اس کے تجاویز اور قوانین کا اطلاق ساری دنیا کے ممالک میں ہوگا اس ورلڈٹین پارلیمنٹ کے نومنتخب ان تمام ایم پی اپنے ایوان میں دنیا بھر کے ایشوز پر بحث و مباحثہ کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ تمام ایم پی اپنی تجاویز کے ‍ ذریعہ دنیا بھر میں انسانی زندگی کو آسان اور خوش حال بنائیں گے۔

awazurdu

چاروں طالبات  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سنیر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین کے ساتھ


واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تعلیمی ،سائنٹیفیک اور کلچرل تنظیم یونیسکو کے تحت چلنے والے اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے اراکین کے انتخاب کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے اسکولی طلبہ سے درخواست طلب کیا گیا تھا۔ اس کے لیے عالمی سطح پر یونیسکو کو 72,000 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ۔ ان موصول درخواستوں میں سے پہلے راونڈ کے لئےتین سو طلباء کو بہترین تجاویز پیش کرنے پر انتخاب کیا گیا ۔ پھر دوسرے راونڈ میں آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ان میں سے 100طلبا کو اس ورلڈ کپ پارلیمنٹ کے لئے انتخاب کیا گیا۔ جس کے نتائج اس ہفتہ جاری کیا گیا ۔