بیگم صاحبہ اوررام بائی ! جانیے 50 سال سے مذہب سے ہٹ کر ایک انوکھی دوستی کی کہانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-10-2022
بیگم صاحبہ اوررام بائی  ! جانیے 50 سال سے مذہب سے ہٹ کر ایک انوکھی دوستی کی کہانی
بیگم صاحبہ اوررام بائی ! جانیے 50 سال سے مذہب سے ہٹ کر ایک انوکھی دوستی کی کہانی

 

 

جموں : اس دنیا میں نفرت آسانی سے بک جاتی ہے لیکن محبت کو کوئی نہیں خریدتا۔ یہ سلمان خان کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان کا ڈائیلاگ نہیں بلکہ اس دنیا کی حقیقت بھی ہے۔ ہر روز لوگ مذہب کے نام پر لڑتے ہیں اور اپنے مذہب کو بڑا کرنے کی دوڑ میں لگے رہتے ہیں۔ کیچڑ اچھالنے میں جٹے رہتے ہیں،نفرت پھیلانے کو ہی اپنا پیشہ بنا چکے ہیں  لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ان چیزوں سے ہٹ کر انسانیت کو اپناتے ہیں۔

انسانیت اور دوستی کی ایسی ہی کہانی جموں کے کوڑھ آشرم میں پچھلے 50 سالوں سے دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ کہانی ہے دو بزرگ خواتین بیگم صاحبہ اور رام بائی کی، جنہوں نے زندگی کے بدترین دور میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور دوستی کی ایسی مثال قائم کی کہ آج بہت سے لوگ ان سے تحریک لے رہے ہیں۔

یہ دونوں جموں کے جذام آشرم میں رہتی ہیں۔ برسوں پہلے، رام بائی کو بلاس پور کے کسی شخص نے یہاں چھوڑ دیا تھا۔ اتنے سال گزر گئے کہ رام بائی کو زیادہ یاد نہیں۔ وہ یہاں بیگم صاحبہ کے ساتھ اپنے گھر میں برسوں سے رہتی ہیں۔ رام بائی کا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ ان کے لیے ساری دنیا صرف بیگم کے گرد گھومتی ہے۔

بیگم صاحبہ کا تعلق جموں سے ہے لیکن وہ بھی برسوں سے اس کوڑھیوں آشرم میں رہ رہی ہیں۔ 

بیگم صاحبہ کہتی ہیں ’’رام بائی مجھ سے 10 دن پہلے اس آشرم میں رہنے آئی تھیں۔ لیکن میرے آنے کے بعد ہم دونوں ایک ہی کمرے میں رہنے لگے۔ تب سے ہم ساتھ ہیں۔ رام بائی نے میری اور میرے بچوں کی بھی خدمت کی ہے۔"

انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں۔ ذات پات اور مذہب کا احساس بھول کر بیگم اور رام بائی نے انسانیت کی نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔

وہگھر والوں کے بغیر یہ دونوں یہاں خوشی اور غم کے ساتھی بن گئیں۔ رام بائی عمر میں بیگم سے 10 سال بڑی ہیں۔ دونوں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں اور مشکل وقت میں بھی ساتھ نہیں چھوڑتیں۔ رام بائی بیگم کی خدمت کرتی ہیں اور بیگم بھی ہر وقت رام بائی کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔

وہ ایک دوسرے کے مذہب کا بھی احترام کرتی ہیں۔ ایک طرف جہاں مذہب کے حوالے سے اکثر ہنگامہ آرائی ہوتی ہے وہیں دوسری طرف دونوں ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے اللہ اور بھگوان دونوں کو مانتی ہیں۔

بیگم صاحبہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ انسان کو اوپر والوں نے بنایا، جب اس نے کوئی فرق نہیں کیا تو پھر ہم کون ہیں؟

نفرتوں سے بھری اس دنیا میں ان کی دوستی ایک ایسی مثال ہے جس سے سب کو متاثر ہونا چاہیے۔ امید ہے آپ کو ان کی دوستی کی یہ کہانی پسند آئی ہوگی۔