عافیہ خان: نیشنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والی باحجاب خاتون

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
عافیہ خان: نیشنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والی باحجاب خاتون
عافیہ خان: نیشنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والی باحجاب خاتون

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

باحجاب خاتون ہرمیدان میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں،اس کی حالیہ مثال آسام کی رہنے والی عافیہ خان ہیں۔

 باحجاب خاتون عافیہ خان کا تعلق ریاست آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ ہے۔

عافیہ خان دوسری نیشنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں تین مختلف زمروں میں تین چاندی کے تمغے جیت کر شمال مشرقی ریاستوں کی قابل فخر ہستی بن گئی ہیں۔

انہوں نے یوتھ 57 کلوگرام (+) رائٹ، خواتین 63 کلو گرام رائٹ اور خواتین 63 کلو گرام لیفٹ میں دوسری پوزیشن (سلور) حاصل کی ہے۔

ویب پورٹل ڈبروگڑھ 24×7 کی رپورٹ کے مطابق عافیہ خان آئندہ عالمی چیمپئن شپ 2022 اور ایشین چیمپئن شپ 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی، جو بالترتیب فرانس اور ملائیشیا میں منعقد ہونے والی ہیں۔