عرب گلوکارہ کی جدید خطاطی والی ٹی شرٹس کی تشہیری مہم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
عرب گلوکارہ کی جدید خطاطی والی ٹی شرٹس کی تشہیری مہم
عرب گلوکارہ کی جدید خطاطی والی ٹی شرٹس کی تشہیری مہم

 

 

یمن نژاد اماراتی گلوکارہ بلقیس فتحی کی موسیقی سے متاثر ہوکر چین کی کمپنی نے مشرق وسطیٰ کے لیے مخصوص انداز کی ٹی شرٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش کی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق گلوکارہ نے پانچ مخصوص انداز کی ٹی شرٹس کی نمائش میں حصہ لیا ہے۔ ٹی شرٹس پر جدید خطاطی کے نمونے نقش کئے گئے ہیں۔

مخصوص انداز کی ٹی شرٹس کے اشتہار سے ہونے والی آمدنی کا بیشتر حصہ مقدس مہینے میں ضرورت مندوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ اشتہاری مہم کے بعد کمپنی کو وصول ہونے والا منافع 9 اپریل کو امارات میں ہلال احمر اور سند چلڈرن کینسرسپورٹ ایسوسی ایشن جیسی تنظیموں کو بھیج دیا جائے گا۔

بلقیس فتحی نے حالیہ ہفتوں میں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے 13ملین فالورز کے ساتھ یہ اشتہاری ویڈیو شیئر کی ہے۔ گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو ایسی ٹی شرٹس آن لائن خریدنے کے لیے ویب سائٹ سے رابطہ کرنے کا پیغام دیا ہے۔

AWAZURDU

متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر یمن سے تعلق رکھنے والے والدین کے ہاں پیدا ہونے والی بلقیس فتحی کو 2013 میں اپنی مخصوص گلوکاری کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے والد احمد جو موسیقار ہیں ان سے موسیقی کی ترتیب حاصل کی ہے۔ گلوکارہ بلقیس فتحی کی شخصیت اور مقبولیت نے انہیں اپنے شناخت کے ساتھ ساتھ ایک رول ماڈل بننے میں بھی مدد کی ہے۔

اماراتی گلوکارہ نے موسیقی کے اپنے کیریئر کے دوران بہت سے خیراتی اداروں کے ساتھ کام کیا ہے اور خواتین کے حقوق کی مستقل وکیل بھی رہی ہیں۔ اپنے فلاحی کاموں کے آغاز میں گلوکارہ نے جبوتی میں یمنی پناہ گزین کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔ 2016 میں انہیں مشرق وسطیٰ میں خواتین کے حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی چیمپئن نامزد کیا گیا تھا۔

awazurdu