عبیر المطلق: سعودی عرب میں سبزی خوروں کے پہلے ریسٹورنٹ کی بانی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
عبیر المطلق: سعودی عرب میں سبزی خوروں کے پہلے ریسٹورنٹ کی بانی
عبیر المطلق: سعودی عرب میں سبزی خوروں کے پہلے ریسٹورنٹ کی بانی

 

 

ریاض:عبیرالمطلق مملکت میں سبزی خوروں کے لیے پہلے اور واحد ویجی ریسٹورنٹ وابی سابی کی بانی ہیں، وہ کھانے کے بارے میں سائنسی انداز میں ذہن سازی کا طریقہ پیش کرتی ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق خوراک اور مشروبات کی صنعت کے ساتھ وابستہ ہونے سے قبل وہ گیارہ سال تک سعودی عرب میں رئیل سٹیٹ کے کاروبار میں بھی مہارت رکھتی تھیں

عبیر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سبزی خوروں کے لیے پہلا ریستوراں قائم کیا ہے۔ وہ سعودی عرب کی المطلق رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ کمپنی میں انسانی وسائل اور انتظامیہ میں ڈائریکٹر کے طور پر کام انجام دیتی رہی ہیں۔جہاں وہ آپریشنل اوورسیز کی ذمہ داریاں بھی نبھاتی رہی ہیں۔ عبیر المطلق نے پیرس کی امریکن یونیورسٹی سے نفسیات میں ڈگری کے ساتھ یوگا، لائف کوچنگ اور نیوٹریشن کے طور پر بھی کورسز کئے ہیں، انہوں نے انٹرنیشنل نیوٹریشن نیٹ ورک اور ہپنوتھراپی سمیت مجموعی فنون کا بھی مطالعہ کیا ہے۔

عبیر المطلق آیوروید سے انتہائی متاثر ہیں اور اسے طبی شفا یابی کا قدیم طریقہ جانتی ہیں اس طریقے نے انہیں کھانے کی طاقت اور دماغ وجسم کے درمیان تعلق کو سمجھنے میں مدد کی۔ سبزیوں کو خوراک میں شامل کرنے کے طریقے اور تجربے نے ہی انہیں مملکت میں پہلے ویجی ریستوران کی بنیاد رکھنے میں حوصلہ افزائی کی۔ ستمبر 2022 میں وہ شارجہ اور دبئی کے علاقے مردف میں دو نئی شاخیں کھول کر متحدہ عرب امارات میں اپنی موجودگی کو بڑھانےکی جانب گامزن ہیں۔