#Hussain

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
#Hussain
#Hussain

 

 

تاریخ شاہد ہے کہ دنیا میں بڑے مقاصد کی خاطر ہزاروں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،عظیم مقاصد کی شہادت گہہ الفت میں نہ جانے کتنے عظیم لوگ قربان ہوگئے اور یہ سلسلہ ہمیشہ سے جاری ہے۔دنیاکی مختلف قومیں راہ عظیمت کے ان شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کرتی رہی ہیں اور بعض قربانیاں تو ایسی لازوال ہیں کہ ان کو بطور یادگار منایا جاتا ہے،ان کی برسی منعقد کی جاتی ہے۔ لیکن سیدنا حسین ؓ کی شہادت ایسی عظیم شہادت ہے کہ دنیا کی کوئی دوسری یادگار شہادت اس درجہ کی نہیں ہے۔چودہ صدیاں پوری ہونے کو آئیں لیکن حضرت حسینؓ اسی طرح زندہ ہیں جیسے وہ اپنی حیات مستعار میں زندہ تھے۔ دوسرے شہداء کی برسی ایک دن کی ہوتی ہے سیدنا حسین ؓکی یادگار پورے چالیس دن چلتی ہے اور کسی نہ کسی شکل میں پورے سال ان کو یاد کیا جاتا ہے۔جب بھی حق کے لیے قربانی دینے کی کوئی مثال پیش کرنی ہو تو سب سے پہلے حضرت امام حسینؓ کا نام آتا ہے واقعہ یہ ہے کہ تاریخ انسانی حضرت حسینؓ کی قربانی سے