#DelhiRains

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2021
#DelhiRains
#DelhiRains

 

نئی دہلی: آج صبح ملک کی راجدھانی میں مانسون کی آمد کا اشارہ مل گیا جب موسلا دھاربارش نے موسم کو ٹھنڈا اور سہانا بنا دیا۔ نصف گھنٹے کی بارش نے سڑکوں کو کسی حد تک گیلا کردیا جو سخت گرمی کے سبب چٹخ رہی تھیں۔دہلی والوں کے لئے بارش کسی بڑی رحمت سے کم نہیں جنہیں پچھلے چند دنوں کی گرمی نے تڑپا دیا تھا۔ لوگ گرمی کے سب  شہر چھوڑ کر آس پاس کے پہاڑی علاقوں میں جارہے تھے ۔جس کے سبب ہماچل پردیش میں خاص طور پر کورونا کے سماجی فاصلہ کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ اب دہلی میں موسم بہتر ہوا ہے۔ لوگ صبح سے سکون محسوس کررہے ہیں۔