#AfghanistanBurning

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2021
افغانستان
افغانستان

 

 

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان اپنے زیر قبضہ آنے والے علاقوں میں خواتین پر ’خوفناک‘ پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا جمعے کو کہنا تھا کہ ’حال ہی میں طالبان کے زیر قبضہ آنے والے علاقوں میں خواتین پر خوفناک پابندیوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا ’میں ان اطلاعات سے بہت پریشان ہوں کہ طالبان اپنے زیر قبضہ علاقوں میں انسانی حقوق پر سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں جن میں خواتین اور صحافیوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔