کباڑی ’خان صاحب‘ کی ایمانداری ،6 ماہ بعد 15 لاکھ کے زیورات واپس کر دیئے

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2026
کباڑی ’خان صاحب‘ کی ایمانداری ،6 ماہ بعد 15 لاکھ کے زیورات واپس کر دیئے
کباڑی ’خان صاحب‘ کی ایمانداری ،6 ماہ بعد 15 لاکھ کے زیورات واپس کر دیئے

 



  نئی دہلی :چار ماہ کے بعد کباڑی نے دس تولے کے گہنے اس کے مالک کو واپس کئے ۔۔۔ اس خبر نے ایک بار پھر ایمانداری کی ایک اور نظیر پیش کردی ۔ یہ حیران کن واقعہ فریدہ آباد   کا ہے ۔ جہاں ایک مسلمان کباڑی نے شرما خاندان  کے ان زیوارات کو واپس کیا جو  کباڑ میں آئے تھے اور گودام میں ہی پڑے تھے ۔ جبکہ شرما خاندان چار ماہ سے ان زیوارات سے محروم تھا ۔اس واقعہ نے ایک بار پھر ایمانداری کی نئی مثال کو وائرل کردیا ہے 

 ہریانہ کے فریدآباد میں کباڑ کے ایک تاجر اختر خان صاحب نے غیر معمولی ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاندان کے گم شدہ 100 گرام سونے کے گہنے پولیس اسٹیشن میں واپس کئے  اور خوب واہ واہ حاصل کی ۔ کباڑی کا کام کرنے والے  چاچا نے کہا کہ ۔۔۔ شرما جی نے کباڑ بیچا تھا ،جو گودام میں ڈال دیا تھا ،اس پر دھیان بھی نہیں دیا۔ تقریباً 2 ماہ بعد وہ پھر واپس آئے اور مجھ سے کہا کہ ہمارے زیور گم گئے ہیں اور ہمیں شک ہے کہ کباڑ میں ہی آگئے ہیں ۔جس کے بعد انہوں نے گودام میں اس سامان کو تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا ۔جس کے بعد وہ واپس چلے گئے ۔

کباڑی کے مطابق دو دن قبل میں گودام میں سامان چیک کر رہا تھا تو ایک ڈبہ پڑا ہوا نظر آیا۔ میں نے اسے کھول کر دیکھا تو محسوس ہوا کہ یہ شاید کسی کے گہنے ہیں جو غلطی سے کباڑ میں آ گئے ہیں۔جب اچھی طرح جانچ کی تو اس میں تقریباً 100 گرام سونا نکلا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ یہ شرما جی کا ہی ہو سکتا ہے کسی اور کا نہیں۔ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ یہ امانت انہیں ہی واپس کی جائے اور ان کا سامان ان کے حوالے کیا جائے۔وہ کہتے ہیں کہ  شرما جی کو پہلے سے جانتا ہوں وہ اچھے انسان ہیں۔

 کباڑی چاچا نے کہا کہ ہم حرام نہیں کھاتے۔ ہم جو کماتے ہیں محنت سے کماتے ہیں اور اسی میں برکت مانتے ہیں۔ ہمارا گودام گرو گرام میں  بھگت سنگھ کالونی کے قریب کھیتی فارم کے پاس ہے۔میں نے اپنے گھر والوں کو بھی بتایا کہ اس طرح سونا ملا ہے اور میں اسے واپس کرنے جا رہا ہوں۔ سب نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ ہمیں اسی بات میں خوشی ہے کہ کسی کی امانت اسے واپس لوٹا دی جائے کیونکہ ہم اسے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔ تو دوستو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ 100 گرام سونا ہے جو آج حاجی صاحب نے واپس کر دیا۔

کیا ہوا اور کیسے 

یہ واقعہ گزشتہ سال جنوری کا ہے جب فریدآباد کے رہائشی اشوک شرما اپنے خاندان کے ساتھ کمبھ میلے کے سفر پر جا رہے تھے۔ گھر خالی ہونے کی وجہ سے انہوں نے چوری کے خوف سے اپنا قیمتی سونا جو تقریباً 10 تولے تھا ایک پرانے ڈبے میں بند کر کے کباڑ کے بورے میں چھپا دیا تاکہ کسی کی نظر اس پر نہ پڑے۔

دیوالی کی صفائی میں ایک بڑی لاپروائی ہو گئی۔
کافی وقت گزرنے کے بعد بھی خاندان اس ڈبے کو بورے میں ہی بھول گیا۔ دیوالی کی صفائی کے دوران انجانے میں اس بورے کو کباڑ سمجھ کر خان صاحب کے گودام میں فروخت کر دیا گیا۔ بعد میں جب دیوالی پوجا کے وقت گہنوں کی تلاش شروع ہوئی تو خاندان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور سب کے پیروں تلے زمین کھسک گئی کیونکہ محفوظ رکھنے کے لیے چھپایا گیا سونا خود ان کے ہاتھوں کباڑ میں جا چکا تھا۔

چند ماہ بعد ایمانداری نے امید کو زندہ کر دیا۔
تقریباً 4 ماہ کی طویل تلاش اور مایوسی کے بعد کباڑ کے تاجر خان صاحب نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے گودام میں موجود کباڑ کے ڈھیر میں سے اس ڈبے کو تلاش کر لیا اور فوری اطلاع دی۔ بعد ازاں اے سی پی جتیش ملہوترا کی موجودگی میں تقریباً 15 لاکھ روپے مالیت کے گہنے اشوک شرما اور ان کے خاندان کے حوالے کر دیے گئے۔