جنوبی افریقہ کے زبیر حمزہ کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2022
جنوبی افریقہ کے زبیر حمزہ کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت
جنوبی افریقہ کے زبیر حمزہ کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت

 

 

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی زبیر حمزہ کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طور معطل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

 زبیر حمزہ کی عمر 26 برس ہے اور انہوں نے چھ ٹیسٹ میچ اور ایک ون ڈے کھیلا ہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’آئی سی سی کے 17 جنوری کو ہونے والے اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ میں حمزہ کے جسم میں فیوروسیمائڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا۔‘

فیوروسیمائڈ ایک دوائی ہے جس سے ہائپر ٹینشن اور جسم میں مادے کی زیادہ مقدار کا علاج کیا جاتا ہے۔ یہ ’ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی‘ کی ممنوعہ ادویات میں شامل ہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ کے مطابق ’زبیر نے ٹیسٹ مثبت آنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ وہ آئی سی سی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور فوری طور پر معطلی پر رضامند ہیں۔‘

’فیوروسیمائڈ کارکردگی نہیں بڑھاتی اور حمزہ نے اس ڈرگ کے جسم پر ہونے والے اثرات کی شناخت کی ہے۔‘ زبیر کو بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز میں شامل کیا گیا تھا، لیکن سیریز کے آغاز سے پہلے ہی ان کے نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ وہ ’ذاتی وجوہات‘ کی بنیاد پر سیریز نہیں کھیلیں گے۔