کراؤلی پہلے دو ٹسٹ سے باہر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-02-2021
زاك کراؤلی
زاك کراؤلی

 

 انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین زاك کراؤلی کلائی کی انجری کے باعث ہندوستان کے خلاف پہلے دو ٹسٹ میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین چار میچوں کی ٹسٹ سیریز کا پہلا میچ جمعہ کے روز چینئی میں کھیلا جاےگا - میچ شروع ہونے سے صرف ایک روز قبل زاك کراؤلی کے زخمی ہوکر پہلے دو ٹسٹ کیلئے باہر ہونے سے انگلینڈ کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کراؤلی کو اسکین کیا گیا تھا جس میں اس کے زخمی ہونے کی بات سامنے آئی ہے