ورلڈ کپ : کون ہوگا نمبر ون ۔وراٹ یا اعظم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-10-2021
ورلڈ کپ : کون ہوگا نمبر ون ۔وراٹ یا اعظم
ورلڈ کپ : کون ہوگا نمبر ون ۔وراٹ یا اعظم

 

 

بابر اعظم یا وراٹ کوہلی، ٹی20 ورلڈ کپ میں کون زیادہ رنز بنائے گا؟

ٹی20 ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ اتوار کے روز پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا اور سوشل میڈیا پر اس میچ سے زیادہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کے حوالے سے صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

ٹوئٹر پر یہ بحث بھی چھڑی ہوئی ہے کہ دونوں بلے بازوں میں سے کون اس میگا ایونٹ میں زیادہ اچھی کارکردگی دکھائے گا۔

کرکٹ بٹس‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے یہ سوال کچھ اس طرح کیا ’بابر اعظم اور وراٹ کوہلی، کون ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں زیادہ رنز بنائے گا؟‘

— CRICKETBITTS (@cricketbitts) October 19, 2021

ڈینیل الیگزینڈر نامی صارف نے 18 اکتوبر کے وارم میچز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم نے 121.96 کے اسٹرائیک ریٹ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف 50 رنز اسکور کیے، تاہم وراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف میچ میں صرف 11 رنز بناسکے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 84.60 تھا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بابر اعظم کو ’کنگ بابر‘ کا لقب بھی دے دیا۔

بابر اعظم کی تعریفوں پر انڈین ٹوئٹر صارفین بھی کہاں چُپ رہنے والے تھے۔

تانشق نامی صارف نے لکھا کہ ’بابر اعظم کی زندگی کی سب سے بڑی اچیومنٹ یہی ہے کہ ان کا موازنہ وراٹ کوہلی سے کیا جارہا ہے۔

— Tanishq 🔥💪🏻 (@ImTanishq18) October 18, 2021

صارفین کی نظروں نے یہ منظر بھی دیکھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف بابر اعظم بیٹنگ کررہے تھے اور انڈیا کی ٹیم گراؤنڈ میں موجود بابر اعظم کو دیکھ رہی تھی۔ نور داوڑ نامی صارف نے لکھا کہ ’وراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم گراؤنڈ میں پہنچ کر بابر اعظم کو بیٹنگ کرتا دیکھ رہی ہے۔ کیا منظر ہے۔‘