ورلڈ کپ : انگلینڈ سیمی فائنل میں ؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ورلڈ کپ : انگلینڈ سیمی فائنل میں
ورلڈ کپ : انگلینڈ سیمی فائنل میں

 

 

دبئی :ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ ون کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے تقریبا کوالیفائی کر لیا ہے۔ انگلینڈ نے جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا مگر سری لنکن ٹیم انسیویں اوور میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے ہراسانگا ڈی سلوا نے 21 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ راجہ پاکسا اور شاناکا نے 26، 26 رنز بنائے جبکہ اسالانکا نے 21 رنز سکور کیے۔انگلینڈ کے عادل رشید نے چار اوورز میں 19 رنز دے کر دو جبکہ کرس جورڈن نے چار اوورز میں 24 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے ٹی 20 ورلڈکپ کی پہلی سینچری سکور کی اور 101 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بٹلر نے 67 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ایک موقع پر انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 10 اوورز میں 47 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد بٹلر کی برق رفتار بلے بازی نے 15 اوورز میں سکور 100 تک پہنچا دیا۔ کپتان آئن مورگن نے آخر میں تین چھکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 40 رنز سکور کیے۔ سری لنکا کے ہاسا رنگا ڈی سلوا نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دشمانتھا چمیرا نے چار اوورز میں 43 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنے چاروں میچ جیت گئی ہے جبکہ سری لنکن ٹیم اپنے چار میچوں میں سے تین میں شکست کھا گئی ہے جبکہ ایک میچ جیتا ہے۔

انگلینڈ سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 میں مسلسل 4 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے لیکن پھر بھی وہ سیمی فائنل میں نہیں پہنچا۔

 گروپ 1 میں سیمی فائنل میں پہنچنے کی جنگ جاری ہے اور ابھی تک کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔

انگلینڈ مسلسل 4 میچز میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 3 میں سے 2 میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔