ثانیہ کے ریٹائرمنٹ کااعلان: ومبلڈن نے کہا ’’ بہت یاد آئے گی‘‘۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-07-2022
ثانیہ کے ریٹائرمنٹ کااعلان:  ومبلڈن نے کہا
ثانیہ کے ریٹائرمنٹ کااعلان: ومبلڈن نے کہا " بہت یاد آئے گی "۔

 

 

 آواز دی وائس : ہندوستانی ٹینس سنسنی کہلانے والی ثانیہ مرزا نے اب ڈبل اور مسکڈ ڈبل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔جس کے بعد ومبلڈن نے ایک پیغام میں کہا کہ، ' ہم آپ کی کمی محسوس کریں گے'۔

تین مکسڈ ڈبلز ٹرافی سمیت چھ گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی فاتح، مرزا ہندوستان کی سب سے کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑی کے طور پر رواں ومبلڈن کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی

 یقینا ٹینس کے شائقین کے لیے ایک بری خبر ہے۔ ایک حالیہ پیغام میں، ہندوستانی اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ ، " ومبلڈن میں ہندوستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔جس کے بعد  ومبلڈن بورڈ نے اپنے آفیشل ہینڈل میں پیغام دیا کہ آپ کو یاد کریں گے ۔

 

ومبلڈن بورڈ نے ایک ٹویٹ میں کہا، ثانیہ، آپ کا یہاں آنا اعزاز کی بات ہے۔ ہم آپ کو یاد کریں گے۔ یہ اس وقت سامنے آیا جب 35 سالہ مرزا نے حال ہی میں ایک پیغام میں کہا،  ومبلڈن میں ہندوستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

اس سال ثانیہ کو مکسڈ ڈبلز کے لیے میٹ پاویک کے ساتھ جوڑی داربنایا گیا ہے۔ یہ جوڑی کوارٹر فائنل تک پہنچ گئی جب ان کے دوسرے راؤنڈ کے حریف ایوان ڈوڈیگ اور لتیشا چان نے انہیں واک اوور دیا۔ چھٹی سیڈ والی جوڑی کا مقابلہ منگل کو آسٹریلیائی-کینیڈین جوڑی جان پیرس اور گیبریلا ڈابرووسکی سے ہوگا۔

ثانیہ اور پاویک نے جارجیا کی نٹیلا دزلامیڈزے اور اسپین کے ڈیوڈ ویگا ہرنینڈز کی غیر سیڈ جوڑی کو ایک گھنٹے 58 منٹ میں 6-4، 3-6، 6 (10) -6 (3) سے شکست دی۔

 یاد رہے کہ 35 سالہ ٹینس اسٹار نے اس سال کے شروع میں آسٹریلین اوپن میں ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ مرزا نے کہا تھا کہ وہ 2022 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر  ہوجائیں گی۔

ا"اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میری صحت یابی میں زیادہ وقت لگ رہا ہے اور میرا بیٹا تین سال کا ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں اس کے ساتھ اتنا سفر کرکے اسے خطرے میں ڈال رہی ہوں۔