امریکا اور انگلینڈ بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-12-2022
امریکا اور انگلینڈ بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
امریکا اور انگلینڈ بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

 

 

دوحہ : قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں امریکا نے ایران اور انگلینڈ نے ویلز کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے بڑے کھیل فٹبال کے عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ٹیموں کی ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر فائنل کے لیے میدانوں میں جنگ جاری ہے۔ امریکا اور انگلینڈ نے بھی پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

گزشتہ روز کھیلے گئے ایک میچ میں امریکا نے ایران کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی جس کے نتیجے میں امریکا کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گیا جب کہ ایران ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔ گروپ بی کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ناک آوٗٹ مرحلے میں جگہ پکی کی۔ اس سے قبل نیدر لینڈ، سینیگال، برازیل اور پرتگال بھی پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔