سنیل چھتری کا انوکھا ریکارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری
فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری

 

 

 آواز دی وائس / دوحہ

آج کی صبح ہندوستان کے لئے ایک خوشخبری کا پیغام لے کر آئی ہے ۔ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری اپنے کارناموں اور سعادتوں کے تاج میں ایک اور ہیرا جڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ وہ پیر کو ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی پر سبقت لیتے ہوئے بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے دوسرے فوٹ بالر بن گئے ہیں ۔

چھتری نے یہ کارنامہ اس وقت حاصل کیا جب ہندوستان دوحہ کے ال سعد کلب کے جاسم بن حماد اسٹیڈیم میں جاری فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 اور اے ایف سی ایشین کپ چین کوالیفائر میں بنگلہ دیش کو 2-0 سے شکست دینے میں کامیاب ہوا ۔

چھتیس سالہ چھتری نے میچ کے دوسرے ہاف میں اپنے دونوں گول اسکور کیے۔ چھتری نے 79 ویں اور 92 ویں منٹ میں گیند کو گول پوسٹ میں ڈال کر اپنے ملک کو فتح سے ہمکنار کیا ۔ چھتری نے اب تک 74 گول اسکور کیے ہیں ۔

واضح رہے کہ پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو 103 گول کے ساتھ سب سے زیادہ سرگرم بین الاقوامی فٹ بالر ہیں۔ علی مبخوت 73 گول اسکور کر کے تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے صدر پرفل پٹیل نے چیتری کو دوسرے سب سے متحرک بین الاقوامی گول اسکورر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ پرفل نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے ہندوستانی فٹ بال کپتان سنیل چھتری 74 گول کے ساتھ لیونل میسی کو شکست دے کر دوسرے سب سے زیادہ فعال کھلاڑی بنے ہیں ۔

 

اس فتح کے ساتھ ہی ہندوستان سات میچوں میں سے چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ ای میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

ہندوستان کا اگلا میچ 15 جون کو کوالیفائر میں افغانستان کے خلاف ہوگا۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے ٹیم پہلے ہی تنازعہ سے دوچار ہے ، لیکن بلیو ٹائیگرس اب بھی اے ایف سی ایشین کپ کے لئے کوالیفائی کر سکتی ہے ۔