یوکرین کُشتی مقابلہ: ونیش پھوگاٹ کو گولڈ میڈل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2021
ونیش پھوگاٹ
ونیش پھوگاٹ

 

 

 نئی دہلی: ہندوستانی خواتین کا کُشتی مقابلے میں جلوہ برقرار ہے- روز بہ روز نت نئے ریکارڈ اپنے نام کرنے والی خاتون ریسلیرس نے یوکرین میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے- ہندوستان کی پہلوان ونیش پھوگاٹ یوکرین کے کیو کے مقام پر آﺅٹ اسٹینڈنگ یوکرینین ریسلرس اینڈ کوچنگ میموریل میں‘ خواتین کے تریپن کلو گرام زُمرے میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئیں ۔

پھوگاٹ نے 2017 کی عالمی چیمپئین بیلاروس کی وانیسا کو فائنل میں ہرا کر سونے کا تمغہ جیتا - ایشیائی کھیلوں اور دولت مشترکہ مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پھوگاٹ رومانیہ کی انا کو سیمی فائنل میں ہرانے کے بعد فائنل میں پہنچی تھیں۔