ٹرینٹ برج ٹیسٹ :ٹیم انڈیا کے تیسرے دن پہلی اننگز میں 278 رنز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پہلا ٹیسٹ
پہلا ٹیسٹ

 

 

برج ٹرینٹ:ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے۔ اس طرح ہندوستان نے پہلی اننگز کی بنیاد پر 95 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی ہے۔

ہندوستان کی جانب سے لوکیش راہول نے 84 ، رویندرا جدیجہ نے 56 اور جسپریت بمراہ نے 28 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 85 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ساتھ ہی جیمز اینڈرسن نے 54 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی آخری تین وکٹوں کی شراکت نے 73 رنز بنائے۔

 تیسرے سیشن میں بارش کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے 25 رنز بنائے۔ روری برنس اور ڈوم سیبلی ناٹ آؤٹ ہیں۔

جیمز اینڈرسن نے ہندوستانی لیگ اسپنر انیل کمبلے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس اننگ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اینڈرسن کے پاس اب 621 وکٹیں ہیں۔ کمبلے نے 619 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے دن کے کھیل میں بھی بارش دو بار رکی۔ دوسرے دن بارش کی وجہ سے صرف 33.4 اوورز ممکن تھے۔