ٹوکیو اولمپکس: 12 سالہ کوکونا نے حاصل کیا میڈل ۔ بنا ریکارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2021
نیا ریکارڈ بنایا
نیا ریکارڈ بنایا

 

 

ٹوکیو: کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ  جاری ہے۔ جس میں چین اور میزبان جاپان کے درمیان میڈلز کا مقابلہ جاری ہے۔

آج ٹوکیو اولمپکس کے ویمن پارک اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے میں جاپان کی 12 سالہ کوکونا ہیراکی میڈل حاصل کرنے والی سب سے کم عمر ایتھلیٹ بن گئیں۔ 12 سالہ کوکونا ہیراکی نے اپنے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ میزبان جاپان نے ویمن پارک اسکیٹ بورڈنگ میں سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ اُنیس سالہ ساکورا نے طلائی جبکہ 12 سالہ کوکونا ہیراکی نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہیراکی اولمپکس کی تاریخ میں میڈل حاصل کرنے والی دوسری کم عمر ترین ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

برطانیہ کی اسکائی براؤن کے حصے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، وہ برطانیہ کی اولمپک کی تاریخ میں میڈل جیتنے والی سب سے کم عمر ایتھلیٹ بن گئیں۔ اس کے علاوہ سب سے دلچسپ بات یہ رہی کہ جب یہ تینوں اپنے اپنے میڈل حاصل کرنے کے لیے پوڈیم پر آئیں تو ان تینوں ایتھلیٹس کی مجموعی عمر صرف 44 سال بنی