ٹوکیواولمپکس : میری کام اور سندھو کی جیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سندھو اور مارکم  کی کامیابی
سندھو اور مارکم کی کامیابی

 

 

ٹوکیو: آج ٹوکیو اولمپکس کے تیسرے دن ہندوستان کی مایہ ناز خاتون مکہ باز ایم سی میری کام نے  شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت حاصل کر لی ہے۔ 38 سالہ مکہ باز نے اپنی حریف جمہوریہ ڈومینیکا کی ہرنانڈز گارسیا کو 4-1 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی میری کام نے آخری 16 مکے بازوں میں مقام حاصل کر لیا۔ ہندوستان کو امید ہے کہ وہ تمغہ حاصل ضرور کریں گی۔

ادھر، ہندوستان کی ٹیبل ٹینس کھلاڑی مانیکا بترا نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیتا اور وہ تیسرے راؤند میں داخل ہو گئیں۔ بترا نے یوکرین کی کھلاڑی مارگریٹا پیسوتسکا کو سخت مقابلہ میں شکست دی۔ مانیکا بترا سے بھی ہندوستان کے عوام کو میڈل کی امیدیں ہیں ۔

ہندوستان کی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے اپنے پہلے مقابلے میں اسرائیل کی کسنیا پولیکرپووا کو 21-7، 21-10 سے ہرادیا ہے۔

پہلی کامیابی کے بعد سندھو نے کہا کہ میں یہ سمجھنا نہیں چاہتی تھی کہ یہ آسان ہوگا۔اگرچہ وہ زیادہ کمزور حریف کے خلاف کھیل رہی تھی ، لیکن وہ کسی بھی حریف کو آسان نہیں مانتی ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کو سلور میڈل کے ساتھ پہلی راحت ملی ہے۔ میرابائی چانو نے دوسرے دن چاندی کا تمغہ جیتا اور ہندوستان کی جھولی میں پہلا تمغہ ڈالا تھا۔ ملک کے لئے ایک بڑی خبر بنی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی سے صدر جمہوریہ تک رام ناتھ کووند نے بھی مبارک باد دی ہے۔

اس اولمپک کے تیسرے روز یعنی آج 25 جولائی کو ہندوستان نو کھیلوں میں اترے گا۔ اسی دن سے پہلے اولمپک تمغہ جیتنے والی عالمی چیمپیئن ایم سی میری کوم اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔

PV Sindhu has arrived! 😎

She eases past Ksenia Polikarpova 21-7, 21-10 in her #Tokyo2020 #badminton opener 🏸#BestOfTokyo | #StrongerTogether | #UnitedByEmotion | #IND @Pvsindhu1 pic.twitter.com/ym4oAH5kAx