'ٹوکیو اولمپکس : تاریخ ساز نیرج نے دلایا' گولڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2021
پہلا گولڈ
پہلا گولڈ

 

 

ٹوکیو:ایتھلیٹکس میں میڈل جیتنے کے لیے ہندوستان کا 121 سالہ انتظار ختم ہو گیا ہے۔ جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے اس کھیل میں ہندوستان کو گولڈ میڈل دیا۔ اس نے فائنل میں 87.58 میٹر پھینک کر گولڈ حاصل کیا ۔

یہ اولمپک تاریخ کا کسی ہندوستانی کھلاڑی کا ایتھلیٹکس کا پہلا میڈل ہے۔

پہلی بار ہندوستان نے اولمپک میں 7 میڈل جیتے۔ اس سے پہلے 2012 لندن اولمپک میں 6 میڈل ملے تھے۔

اس طرح سے ہندوستان نے 125 سال میں پہلی بار سات میڈل جیتنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

 واضح رہے کہ نیرج چوپڑا ہندوستان کے لئے انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے محض دوسرے کھلاڑی ہیں۔ شوٹر ابھینو بندرا نے بیجنگ اولمپک میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور اب نیرج چوپڑا نے اس تاریخی کارنامے کو انجام دیا ہے۔

 نیرج چوپڑا نے اولمپک ایتھلیٹکس میں ہندوستان کو پہلا میڈل دلایا ہے۔ اس سے انہوں نے ہندوستان کا ایتھلیٹکس میں اولمپک تمغہ جیتنے کا گزشتہ 100 سال سے بھی زیادہ کا انتظار ختم کردیا۔

نیرج نے پہلی کوشش میں 87.03 میٹر اور دوسری کوشش میں 87.58 میٹر پھینک دیا۔ اس نے تیسری کوشش میں 76.79 میٹر ، چوتھی اور پانچویں میں فاؤل اور چھٹی کوشش میں فاؤل کیا۔

چیک کے جیکب ویدلیچ 86.67 میٹر کے تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔ ساتھ ہی چیک کے ویٹیسلاو ویسلی 85.44 میٹر کے تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔ نیرج نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 86.65 میٹر پھینک دیا تھا اور اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر رہا تھا۔

 ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس یعنی ایتھلیٹکس کسی بھی اولمپک گیمز کی بنیادی توجہ ہوتی ہیں ، لیکن آج تک کسی بھی ہندوستانی نے ان ایونٹس میں میڈل نہیں جیتا تھا۔

 برٹش انڈیا کے لیے کھیلنے والے نارمن پرچرڈ نے 1900 کے اولمپکس میں ایتھلیٹکس میں دو تمغے جیتے تھے لیکن وہ انگریز تھے ، ہندوستانی نہیں۔ جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا ہفتہ کو ہندوستان کے 121 سال کا انتظار تھا جس کو نیرج چوپڑا نے ختم کردیا۔

فائنل کا سفر

نیرج نے 86.65میٹر دور نیزہ پھینکا اور گروپ اے میں اول رہے جبکہ ارشد نے 85.16 میٹر دور نیزہ پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مجموعی طور پر نیرج پہلے اور ارشد تیسرے نمبر پر رہے جبکہ جرمنی کے جوہانس ویٹر نے 85.64 میٹر دور نیزہ پھینک کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

 کوالیفائنگ میں 86 میٹر سے اوپر تھرو تھا۔ نیرج اس وقت بہترین فارم میں ہے۔ اس نے ٹوکیو اولمپکس میں برچھی پھینکنے کے کوالیفائنگ ایونٹ میں 86.65 میٹر پھینک دیا۔ اس نے کوالیفائنگ گروپ اے اور گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ نیرج کی ذاتی بہترین 88.06 میٹر ہے۔

 اس تھرو سے انہوں نے 2018 ایشین گیمز کا طلائی تمغہ جیتا۔ 

جرمن کوچ سے تربیت حاصل کی ہے۔ نیرج چوپڑا نے اپنی پھینکنے کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے جرمنی کے بائیو مکینکس کے ماہر کلاؤس بارٹونٹز سے تربیت لی ہے۔ تب سے اس کی کارکردگی میں مستقل مزاجی ہے۔