ٹوکیو اولمپکس: 4 فضائی جان باز قوم کی نمائندگی کررہے ہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-07-2021
ٹوکیو اولمپکس
ٹوکیو اولمپکس

 

 

ہندوستانی فضائیہ 25 سال کے وقفے کے بعد آئندہ ٹوکیو اولمپکس 2021 میں کارکردگی کے درخشاں مظاہرہ کرنےاور ملک کے لئے تمغے لانے کیلئے ہندوستانی دستے میں پانچ ہوائی جانبازوں کو شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہے (ان میں چار مقابلہ میں حصہ لینے والے ہیں اور ایک ریفری کی حیثیت سے شریک ہے)۔ قومی پرچم کی نمائندگی کے لئے ایسی صلاحیتوں کو حاصل کرنا نیلے رنگ کے وردی پوش جان بازوں کے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔

آئی اے ایف اسپورٹس نے قومی اور بین اقوامی میدانوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے جہاں باصلاحیت ہوائی جاں بازوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور ایشیائی کھیلوں، دولت مشترکہ کے کھیلوں، عالمی کپ اور ورلڈ چمپین شپ میں تمغے جیتے ہیں اور اس طرح بین اقوامی میدان میں ملک کے لئے تعریفیں حاصل کی ہیں۔

گزرے برسوں کے دوران ہندستانی فضائیہ کے کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگیمیں مستقل بہتری کا مظاہرہ کیا ہے اور بین اقوامی ٹورنامنٹوں کے لئے قومی کوچنگ کیمپوں کا حصہ بننے والے ہوائی جانبازوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی اے ایف کے درج ذیل کھلاڑی اور عہدیدار ٹوکیو اولمپکس 2021 کے ہندوستانی دستے کے ارکان ہیں-

 سارجنٹ شیو پال سنگھ

 آئی اے ایف ایتھلیٹکس ٹیم کے سارجنٹ شیو پال سنگھ نے 25 جنوری 20 کو جنوبی افریقہ میں اے سی این ڈبلیو لیگ میں 85.47 میٹر کے بعد جیولن تھروایونٹ میں ٹوکیو اولمپکس 2021 کے لئے کوالیفائی کیا۔ اس سے پہلے سارجنٹ شیوپال سنگھ نے آئی اے ایف ایتھلیٹکس ٹیم کا رکن ہونے کے ناطے اکتوبر 2019 میں چین کے ووہان میں منعقدہ ملٹری ورلڈ گیمز میں 83.33 میٹر کا فاصلہ طے کرنے والے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔

سارجنٹ نوح نرمل ٹام

 آئی اے ایف ایتھلیٹکس ٹیم کے سارجنٹ نوح نرمل ٹام نے آئی اے ایف ایف ورلڈ چمپین شپ 2019 میں اپنی کارکردگی کی بدولت ہندستان کی 1600 ایم مِکس ریلے ٹیم کے رکن کے طور پر ٹوکیو میں اولمپکس 2021 کے لئے کوالیفائی کیا۔

جے ڈبلیو او دیپک کمار سنگھ 

 آئی اے ایف ایتھلیٹکس ٹیم کے کمرشیل پائلٹ لائسنس یافتہ ایلکس انٹونی نے چار ضرب چار سو میٹر مکسڈ ریلے میں اولمپکس 2021 کے لئے کوالیفائی کیا۔ ہوائی جاں باز نے 25 جون سے 29 جون 2021 تک پٹیالہ میں منعقدہ سینئر انٹراسٹیٹ ایتھلیٹکس چیمپین شپ اور 21 جون 2021 کو پٹیالہ میں منعقدہ ہندوستانی گرانڈ پری چہارم میں حصہ لیا۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے درج کردہ داخلے کے معیار کو حاصل کرنے کی وجہ سے انہوں نے اولمپکس میں اپنا مقام محفوظ کرلیا ہے۔

ایلکس انٹونی

 میٹرولوجیکل واچ آفس کے اشوک کمار کو ٹوکیو اولمپکس کھیلوں کی کشتی مقابلے میں ریفری کے فرائض انجام دینے کے لئے یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے ایک منتخب کیا ہے۔ وہ پہلے ہندوستانی ریفری ہیں جو یکے بعد دیگرے اولمپک مقابلوں میں یہ فرض انجام دیں گے۔