’اولمپکس ویلج‘ میں کورونا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ٹوکیواولمپکس ‘
ٹوکیواولمپکس ‘

 

 

 ٹوکیو:لیجئے !ابھی اولمپکس کاب افتتاح نہیں ہوا مگر کورونا کا سایہ پڑ گیا ہے۔ اولمکپس کی انتظامیہ نے ’گیمز ویلج‘ میں پہلا کورونا کیس سامنے آنے کا انکشاف کیا ہے ۔لیکن ساتھ ہی مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو یقین دہانی کرائی ہے کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے عالمی کھیلوں کے مقابلے کو وائرس سے محفوظ رکھا جائے گا۔

 افتتاحی تقریب سے چھ روز قبل اولمپکس کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔ ٹوکیو اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان ماسا تاکایا کا کہنا تھا کہ ’ویلج میں ایک شخص کا کورونا مثبت آیا ہے۔ سکریننگ ٹیسٹ کے دوران یہ پہلا شخص ہے۔

 اس وقت اس شخص کو ہوٹل تک محدود کر لیا گیا ہے۔

 جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جس شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا وہ غیرملکی شہری ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کو مقامی شہریوں کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے جو سمجھتے ہیں کہ کھیلوں کے ان عالمی مقابلوں کے انعقاد سے جاپان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ ٹوکیو میں حکام نے ’کورونا ایمرجنسی‘ کا نفاذ کر رکھا ہے جبکہ اولمپکس ویلج میں پہنچنے والے چین کے دستے کے بعض کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ناقص انتظامات کی شکایت کی تھی۔ چین کے کھلاڑیوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل میں دیگر افراد کو داخلے کی اجازت دینے سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔