ورلڈ جونیئر ہاکی بدھ سے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-11-2021
ورلڈ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ بدھ  سے
ورلڈ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ بدھ سے

 

 

 آواز دی وائس، اسپورٹس ڈیسک

ورلڈ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کل سے ریاست اوڈیشہ کے دارالحکومت بھوونیشور میں شروع ہورہا ہے۔اس میں پاکستانی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی، کپتان رانا وحید کا کہنا ہے کہ کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

جونیئر ہاکی ورلڈکپ

پریکٹس میچز میں کامیابی پر ٹیم کا مورال بلند ہوا، ہیڈکوچ میگا ایونٹ میں شریک ٹیم پاکستان کی جرمنی کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔

پاکستان جونیئر ٹیم کے کپتان رانا وحید کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ٹیم کے کپتان نے قوم سے دعا کی بھی اپیل کی، پاکستان اور جرمنی کے درمیان میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 11 گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔