پیرالمپک 25 اگست سے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر
مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

اب تک کے سب سے بڑے54 رکنی ہندوستانی دستے کو کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکرنے ٹوکیو 2020پیرالمپک کھیلوں کےلئے ورچوؤل ذرائع سے باضابطہ رخصت کیا۔
یہ ہندوستان کی جانب سے پیرالمپک میں بھیجا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر  انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج ایک 54رکنی ہندوستانی دستے کو باضابطہ اور ورچوؤل ذرائع سے رخصت کیا۔جناب انوراگ ٹھاکر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ سے کھلاڑیوں سے خطاب کیا۔

انہیں نیک خواہشات بھیجیں۔وزیر سیاحت جناب جی کے ریڈی اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ و ثقافت، میناکشی لیکھی بھی موجود تھیں اور کھلاڑیوں سے خطاب کیا۔ رسمی طورپر رخصتی کی تقریب میں، انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان ٹوکیو میں ہونے والے پیرالمپک کھیلوں کےلئے9کھیلوں میں 54اسپورٹس کھلاڑیوں پر مشتمل اپنا اب تک کا سب بڑا دستہ بھیج رہا ہے۔

ہمارے پیرا ایتھلیٹس کا جذبہ ان کی غیر معمولی انسانی روح کو ظاہر کرتا ہے۔یاد رکھیں کہ جب آپ ہندوستان کےلئے کھیلیں گے تو 130کروڑ ہندوستانی آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے پیرا ایتھلیٹس اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ہمارے ریو2016پیرالمپک کھیلوں کے ایتھلیٹس سے ملاقات کی تھی اور ہمیشہ ہمارے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبودی کےلئے گہری دلچسپی رکھتے تھے اور ملک بھرمیں کھیلوں کے انفرااسٹرکچر کی ترقی کےساتھ ساتھ ہنر کی پرورش پر حکومت کے نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کی تھی ۔یہاں ان کےلئے نیک خواہشات ہیں۔

وزیر سیاحت ،جی کے ریڈی نے کہا،کہ پورے ملک کی دعائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں اور ٹوکیو میں قومی پرچم کو دوبارہ بلند ہونا چاہئے۔یہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اچھا کرے اور اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کرے اور مجھے پورا یقین ہے کہ پیرالمپک کھلاڑی اس خواب کو ضرور پورا کریں گے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت ہمیشہ کھلاڑیوں کی حمایت کرتی ہےاور 2014میں دی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کو حاصل کرنے کےلئے وزیراعظم کے ویژن کی ستائش کی ضرورت ہے۔

وزیر مملک برائے امور خارجہ و ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سبھی دیویانگ بھائی ،بہنیں اور بچے ایک ہندوستان کا حصہ ہیں اور ہم سب ایک ساتھ ہیں۔

جیسا کے ہندوستانی پورے یقین کے ساتھ آزادی کے 75ویں سال کی طرف بڑھ رہے ہیں،پیرالمپک کھلاڑی بھی اسی یقین کے ساتھ آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ فتح کا نشان بناکر ان کے جوش کو اور بڑھایا۔

پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا کی صدر ،دیپا ملک نے کہا کہ سبھی نے بہت محنت کی ہے اور ہم ٹوکیو2020 میں بے حد حیرت انگیز مقابلے دیکھ رہے ہیں اور بہت پراعتماد ہیں کہ ہم ترنگے کو بہت زیادہ خوشی، بہت شان و شوکت دینے والے ہیں۔

اس موقع پرپیرالمپک کمیٹی کے جناب گرشرن سنگھ اور اشوک بیدی بھی موجود تھے۔ ہندوستان کے 54 کھلاڑی 9 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں تیر اندازی ، ایتھلیٹکس (ٹریک اور فیلڈ) ، بیڈمنٹن ، تیراکی ، ویٹ لفٹنگ شامل ہیں۔