یسریٰ ماریدانی کی کہانی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2021
آپ کے دل کو چھولے گی یسریٰ ماریدانی کی کہانی
آپ کے دل کو چھولے گی یسریٰ ماریدانی کی کہانی

 

 

ٹوکیو

ہمت اور حوصلہ انسان کوکہاں سے کہاں پہنچادیتاہے۔ کچھ ایسی ہی کہانی یُسریٰ ماردینی کی ہے جو ان دنوں ٹوکیوں اولمپکس میں حصہ لے رہی ہیں۔یسریٰ تیراکی میں حصہ لے رہی ہیں۔

ان کا تعلق شام کے ایک مسلمان خاندان سے ہے۔والد تیراکی سکھاتے تھے مگر جب یہاں جنگ چھڑی تو یسریٰ کے خاندان کو جان بچانے کے لئے ملک چھوڑنا پڑا۔

وہ دوسرے مہاجرین کے ساتھ سمندر کے راستے ایک کشتی سے یوروپ جارہی تھیں کہ کشتی ڈوبنے لگی مگر یسریٰ اور ان کی بہن سارہ نے نہ صرف کئی لوگوں کی جان بچائی بلکہ خود کئی ساڑھے تین گھنٹے تیرکرساحل تک پہنچیں۔

وہ پہلے ترکی اور یونان گئیں پھرپناہ گزیں کی حیثیت سے جرمنی پہنچیں۔ بعد میں یسریٰ ماردینی کو اقوام متحدہ نے خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔ تب وہ محض انیس سال کی تھیں اور اقوام متحدہ کی سب سے کم عمر سفیر تھیں۔

بعد ازاں یسریٰ نے مہاجرین کی ٹیم میں شامل ہو کر ریو اولمپکس میں تیراکی کے مقابلوں میں بھی حصہ لیااور اب وہ ٹوکیواولمپکس کا حصہ ہیں۔