ہندوستانی کرکٹ کی کامیابی- ملک کے کرکٹ سسٹم کی دین ہے۔عمران خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-02-2021
عمران خان کا اعتراف
عمران خان کا اعتراف

 

اسلام آبا د ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے عروج کا سبب ملک میں کرکٹ کا ڈھانچہ ہے۔ عمران خان کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم ہمیشہ بہت اچھی رہی لیکن دنیا کو مات دینے والی ٹیم اس نہیں بن پاتی ہے کیونکہ ملک کا کرکٹ ڈھانچہ یا نظام پیداواری نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ’’۔ہندوستان پر نظر ڈالیں ،ٹیم انٹیا نمبر ون بن رہی ہے کیونکہ ان کا کرکٹ ڈھانچہ بہت کارآمد ہے لیکن پاکستان میں زیادہ صلاحیت ہونے کے باوجود کرکٹرز سامنے نہیں آرہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرکٹ کے نظام کو تیار کرنے میں وقت لگتا ہے جس کے بعد ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آنے لگتا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان پاکستانی کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ہیں جو بورڈ کے چیئر مین کو امزد کرتے ہیں۔انہوں نے خود کہا کہ وقت کی کمی کے سبب وہ کرکٹ پر توجہ نہیں دے پارہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ایمانداری کی بات یہ ہے کہ میرے پاس کرکٹ کےلئے وقت نہیں ہے ،میں کوئی میچ بھی نہیں دیکھ پاتا ہوں۔لیکن اب ہمارا کرکٹ ڈھانچہ بدلا گیا ہے جو آہستہ آہستہ حالات کو بہتر کرے گا۔

ہندوستانی کرکٹ کی کامیابی دنیا کےلئے ایک مثال ہے اور ہر کوئی اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ سسٹم نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کےلئے بہت موزوں  ثابت ہوتا ہے ۔اس سلسلے میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان اس بات کا اعتراف ہے کہ ہندوستانی کرکٹ دنیا بھر کےلئے ایک مثال ہے۔