بیٹی کی پیدائش نے ہم دونوں کی زندگی بدل دی:ویراٹ کوہلی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2021
وراٹ کوہلی اور انوشکاشرمااپنی بچی کے ساتھ
وراٹ کوہلی اور انوشکاشرمااپنی بچی کے ساتھ

 

 

کرکٹر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بیٹی کی پیدائش نے انکی زندگی تبدیل کردی ہے۔ یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انکی بالی ووڈ اسٹار اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں اس برس جنوری میں بیٹی ومیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔

گو کہ شہرت یافتہ جوڑا میڈیا کی نظروں سے ابتک اوجھل ہے لیکن رائل چیلنجر بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے اس حوالے سے حال ہی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کی بیٹی کی آمد نے ان دونوں کی زندگی تبدیل کر رکھ دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ صرف تبدیلی نہیں بلکہ ہماری زندگی میں بہت زیادہ تبدیلی آگئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ومیکا کے ساتھ جو تعلق ہم دونوں محسوس کرتے ہیں اس کا اندازہ یا تجربہ اس سے قبل ہمیں نہیں ہوا تھا۔

(ان پٹ ایجنسی)