نکہت زرین کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے دو کروڑ روپے انعام کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-06-2022
نکہت زرین کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے دو کروڑ روپے انعام
نکہت زرین کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے دو کروڑ روپے انعام

 

 

آواز دی وائس، حیدرآباد

تلنگانہ حکومت نے عالمی ویمنس باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنےوالی نکھت زرین کیلئے 2 کروڑ کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اسی طرح آئی ایس ایس ایف شوٹنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی تلنگانہ کی کھلاڑی ایشا سنگھ کیلئے بھی انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایشا سنگھ نے جرمنی میں حال ہی میں ختم ہوئے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ میں ٹیم ایونٹس میں تین گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کو جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز میں مکانات کے لیے اراضی دی جائے گی۔

ٹی آرایس حکومت نے ان دونوں کھلاڑیوں کو 2 کروڑ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

نکہت زرین نے استنبول، ترکی میں فلائی ویٹ فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپونگ جوٹاماس کو شکست دے کر خواتین کی عالمی چمپئن شپ میں 52 کلوگرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

اس طرح زرین میری کوم، سریتا دیوی کے بعد عالمی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پانچویں ہندوستانی خاتون باکسر بن گئیں۔

واضح رہے نکہت زرین کی ٹریننگ کے مقصد سے سال 2014 میں تلنگانہ حکومت نے پچاس لاکھ روپے ریوارڈ بھی عطا کیا تھا ۔

مزید پڑھیں: نکہت زرین : تنلگانہ کی گلیوں سے استنبول کے رنگ تک