ٹیم انڈیا نے لگاتار ساتویں سیریز جیتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2022
ٹیم انڈیا نے لگاتار ساتویں سیریز جیتی
ٹیم انڈیا نے لگاتار ساتویں سیریز جیتی

 

 

آواز دی وائس : ہندوستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ جیت کے لیے 184 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 17.1 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 186 رن بنائے۔ شریاس آئیر نے ناقابل شکست 74 (44 گیندوں) اور رویندر جڈیجہ نے ناقابل شکست 45 (18 گیندوں) اسکور کیے۔ سنجو سیمسن نے 39 رنز بنائے۔

 اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 183/5 رنز بنائے۔ اوپنر پتھم نسانکا (75) ٹاپ اسکورر رہے، جب کہ کپتان داسن شناکا نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، یوزویندر چہل، رویندرا جدیجا، ہرشل پٹیل اور بھونیشور کمار نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل 11ویں جیت

یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کی لگاتار 11ویں جیت ہے۔ اب ہندوستان نے عالمی ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے صرف 1 جیت حاصل کی ہے۔ افغانستان نے لگاتار 12 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتے ہیں۔ ہندوستان نے گھریلو سرزمین پر اس فارمیٹ میں لگاتار ساتویں سیریز جیتی ہے۔

 ٹیم انڈیا کی شاندار جیت

 ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں دشمنتا چمیرا نے کپتان روہت شرما (1) کو بولڈ کردیا۔ گزشتہ میچ کے ہیرو ایشان کشن 16 رنز بنا کر لہیرو کمارا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ شریاس ایر اور سنجو سیمسن نے تیسری وکٹ کے لیے 47 گیندوں میں 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ سیمسن نے 25 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور انہیں بنورا فرنینڈو نے آؤٹ کیا۔

 اس کے بعد ائیر اور رویندر جڈیجہ نے مہمان ٹیم کو کوئی موقع نہیں دیا۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 26 گیندوں پر ناقابل شکست 58 رنز جوڑ کر ہندوستان کو میچ جیتنے میں مدد دی۔ جڈیجہ جیسے ہی میدان میں آئے انہوں نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی اور 18 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 45 رنز بنائے۔ شریاس نے بھی 44 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔