ٹی 20 سیریز پر ٹیم انڈیا کا قبضہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2022
ٹی 20  سیریز پر ٹیم انڈیا  کا قبضہ
ٹی 20 سیریز پر ٹیم انڈیا کا قبضہ

 

 

آواز دی وائس : دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کے سامنے 187 رنز کا ہدف تھا لیکن ٹیم 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز ہی بنا سکی اور میچ ہار گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ٹی 20 سیریز پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل چوتھی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔

اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے ٹاس ہار کر پہلے کھیلتے ہوئے 186/6 کا سکور کیا۔ رشبھ پنت ناقابل شکست 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ویراٹ کوہلی نے بھی 52 رنز بنائے۔ و یسٹ اننڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستان نے 2017 سے ویسٹ انڈیز کے خلاف کوئی سیریز نہیں ہاری ہے۔ ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل چوتھی ٹی ٹوئنٹی سیریز پر قبضہ کرلیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2017 میں ہندوستانی سرزمین پر ایک ٹی20 سیریز میں ٹیم انڈیا کو 1-0 سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کبھی نہیں جیت سکی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ سیریز کا آخری میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایک بار پھر ناکام ہوگئے

 ٹارگیٹ کے تعاقب میں برینڈن کنگ اور کائل میئرز نے پہلی وکٹ کے لیے 31 گیندوں میں 34 رنز بنائے۔ یوزویندر چہل نے میئرز (9) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ روی بشنوئی نے برینڈن (22) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ برینڈن کنگ کو سوریہ کمار یادو نے لانگ آن پر کیچ کیا۔

 اس کے بعد ٹیم انڈیا کو تیسرے وکٹ کے لیے کافی انتظار کرنا پڑا۔ نکولس پوران اور روومین پاول نے 60 گیندوں پر 100 رنز جوڑے۔ اس شراکت داری کو بھونیشور کمار نے پوران (62) کو آؤٹ کر کے توڑا۔ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں 25 رنز بنانے تھے اور ہرشل پٹیل بولنگ پر تھے۔ پاول نے تیسری اور چوتھی گیند پر لگاتار دو چھکے لگائے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ روومین پاول نے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے جب کہ کیرون پولارڈ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

روہت کو دو گیندوں پر 2 جانیں ملی: بغیر دیکھے گیند کو اسٹمپ سے ٹکرانے سے روکا، اگلی گیند پر ایک سادہ کیچ چھوٹ گیا۔ ویڈیو دیکھیں

 کوہلی اور پنت نے زبردست اننگز کھیلی۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور ایشان کشن نے دوسرے اوور کی آخری گیند پر 2 رنز بنائے اور اپنی وکٹ شیلڈن کوٹریل کو دے دی۔ اس کے بعد روہت شرما اور ویراٹ کوہلی نے دوسری وکٹ کے لیے 36 گیندوں میں 49 رنز جوڑے۔ روہت (19) روسٹن چیس کے کھاتے میں آئے ۔

 ٹیم انڈیا کی لگاتار 8ویں جیت

یہ ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کی لگاتار آٹھویں جیت ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں لگاتار سب سے زیادہ میچ جیتنے کا عالمی ریکارڈ افغانستان (12) کے نام ہے۔ افغان ٹیم کے علاوہ ایسوسی ایٹ ٹیم رومانیہ نے بھی لگاتار 12 میچ جیتے ہیں۔ افغانستان (11) بھی تیسرے نمبر پر آتا ہے اور چوتھے نمبر پر یوگنڈا نے لگاتار 11 ٹی20 میچ جیتے ہیں۔