کمنٹس کرنے سے پہلے ایک بار شیشہ دیکھ لیا کرو: وسیم اکرم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-06-2022
کمنٹس کرنے سے پہلے ایک بار شیشہ دیکھ لیا کرو: وسیم اکرم
کمنٹس کرنے سے پہلے ایک بار شیشہ دیکھ لیا کرو: وسیم اکرم

 

 

اسلام آباد: سابق کپتان اور لیجنڈ بولر وسیم اکرم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں جس کی وجوہات دو ہیں۔ پہلی وجہ چیریٹی میچ میں ان کی ’تباہ کن‘ بولنگ ہے اور دوسری وجہ ان کا اپنی گھومتی گیندوں کی طرح کا ایک کمنٹ ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے ایک کمنٹ میں انہوں نے ایک صارف کو کہا کہ ’کمنٹس کرنے سے پہلے ایک بار شیشہ دیکھ لیا کرو۔

شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چیریٹی میچ میں وسیم اکرم نے شاندار یارکر پر مائیکل ایتھرٹن کو کلین بولڈ کیا جس سے پرانی یادیں تازہ ہوئیں اور ایک بار پھر سے یقین ہونے لگا کہ وسیم اکرم کی بولنگ کا جادو آج بھی برقرار ہے

ان کی بولنگ کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی پوری دنیا سے لوگوں کے کمنٹس آنا شروع ہو گئے اور جہاں زیادہ تر لوگ ان کی بولنگ کو سراہ رہے تھے وہیں کچھ لوگوں نے ان کے وزن کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔

اپنی حاضر جوابی کے لیے مشہور وسیم اکرم نے ایسے لوگوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام اپنے انسٹاگرام پروفائل سے شیئر کیا جس میں انہوں نے سب کو ’کھری کھری‘ سنائیں۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ’میں نے پچھلے دنوں ایک تصویر لگائی تو لوگوں نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے اور کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ موٹے ہوگئے ہیں۔

میں نے ان لوگوں کے پروفائل دیکھے ہیں، وڈے پتیلے جیا منہ ہوندا اونا دا (بڑے پتیلے جیسا منہ ہوتا ہے ان لوگوں کا) تو ایک ریکویسٹ ہے، کمنٹ کرنے سے پہلے ایک بار شیشہ دیکھ لیا کرو پلیز، ہیو اے گریٹ ڈے۔

 

ان کی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہی ہزاروں لوگوں نے کمنٹ سیکشن کا رخ کیا اور وسیم اکرم کو داد دینے لگے۔ سڈفیملی نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ ’وسیم بھائی آپ کا مقابلہ ہم نہیں کر سکتے وڈے پتیلے جیسا منہ‘۔