ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی ٹیم کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-10-2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

 

 

 اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور حیدر علی کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

 ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے اسکواڈ کاحصہ بنایا گیا ہے۔

 ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

 آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 21 اکتوبر سے 21 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

 ٹیم حسب ذیل ہے

 بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود اسکواڈ میں شامل ہیں۔

 ٹریولنگ ریزروز:

ٹریولنگ ریزوز میں خوشدل شاہ، ، شاہ نواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ T20 ورلڈ کپ اسکواڈ آج بائیو سیکیور میں جائیگا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا قومی اسکواڈ آج شام سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور میں جائے گا، ٹیم 10 اکتوبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی جبکہ 15 اکتوبر کو یواے ای کے لیے روانہ ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ آج شام 7 بجے تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرے گا۔ پاکستان سے کھیلے بغیر جانے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دوبارہ آنے کو تیار

 ہوٹل پہنچنے پر اسکواڈ میں شامل تمام ارکان اور ان کے اہلِ خانہ کی ارائیول کووڈ-19 ٹیسٹنگ کی جائے گی، ارائیول ٹیسٹنگ کرواتے ہی بائیو سیکیور کے تمام شرکاء ایک روز کے لیے آئسولیشن میں چلے جائیں گے۔

 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 10 اکتوبر سے لاہور میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کر دے گا۔ -

پہلے روز قومی اسکواڈ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جم سیشن کرے گا، دوسرے اور تیسرے روز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نیٹ سیشنز ہوں گے، 13 اکتوبر کو ایک روز آرام کرنے کے بعد قومی اسکواڈ 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں سینیریو میچ کھیلے گا۔

 اس کے بعد قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔