ہند پاک میچ کے ٹکٹ فروخت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-02-2022
ٹی 20 ورلڈ کپ: ہند پاک میچ کے 60 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت
ٹی 20 ورلڈ کپ: ہند پاک میچ کے 60 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندوستان اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے ساٹھ ہزار سے زائد ٹکٹ پہلے سے فروخت ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز رواں سال اکتوبر سے نومبر کے درمیان آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کے موقع پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آتش بازی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

سڈنی مارننگ ہیرلڈ نیوز پیپر کے مطابق 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے ساٹھ ہزار سے زائد ٹکٹ پہلے سے ہی فروخت ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیر کی شام چھ بجے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی اور چند ہی گھنٹوں میں ختم بھی ہو گئے۔

دنیا کے بڑے اسٹیڈیمز میں شمار ہونے والے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں دو مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔ اس گراؤنڈ میں ایک لاکھ سے زائد شائقین کی گنجائش ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز میں انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں چھ مرتبہ مقابل آئی ہیں جن میں پانچ میچز انڈیا نے جیتے۔