عمران ملک :ٹیم انڈیا میں پہلا قدم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2022
ٹی ٹونٹی سیریز: عمران ملک کا ٹیم انڈیا میں پہلا قدم
ٹی ٹونٹی سیریز: عمران ملک کا ٹیم انڈیا میں پہلا قدم

 

 

ممبئی:کے ایل راہول کو جنوبی افریقہ کے خلاف 9 جون سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ہندوستان کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو نامزد کیا گیا ہے۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی کو اس سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ میں رفتار کا کہرام پیدا کرنے والے عمران ملک کو بھی ٹیم انڈیا' میں لیا گیا ہے-جس نےاس  آتی پی ایل میں 157کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بالنگ کی ہے- جس کے سبب سلیکٹرز پر اسے ٹیم انڈیا میں شامل کرنے کا دباؤ تھ-ا

دنیش کارتک، کلدیپ یادو اور ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں اپنے شاندار مظاہرہ کے بعد واپسی کی۔ عمران ملک اور ارشدیپ سنگھ کو پہلی بار ہندوستان کی نمائندگی کا موقع ملا۔

جموں سے تعلق رکھنے والے ایکسپریس تیز گیند باز نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے 13 میچوں میں 21 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد سلیکشن ہوا ہے-

سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف یکم سے 5 جولائی تک ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے جانے والے پانچویں ری ی شیڈول ٹیسٹ کے لیے ہندوستان کے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔ ہندوستان کو اس وقت ٹیسٹ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

ہندوستان کا اسکواڈ: کے ایل راہول (سی)، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن، دیپک ہڈا، شریاس آئیر، رشبھ پنت (نائب کپتان) (ڈبلیو کے)، دنیش کارتک (ڈبلیو کے)، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش ایر، یوزویندر چاہل، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویش خان، ارشدیپ سنگھ اور عمران ملک۔

عمران کی جدو جہد

یک پھل فروش کا بیٹا ہے،عمران ملک ۔ مگر محنت اور لگن نے اس کو آج اس مقام پر پہنچا دیا ہے جو کسی بھی کرکٹر کے لیے ایک خواب ہوتا ہے۔ اس کے والد جموں میں پھل فروش ہیں ،جنہوں نے اپنے بیٹے کو ہمیشہ اس کاروبار سے دور رکھا اور اس کے شوق کو پورا کرنے کا موقع دیا، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج وہ قومی کرکٹ کی دہلیز پر ہے

کشمیر کے نام پر منفی خبروں کا سلسلہ ختم ہونے کی ایک کڑی یہ خبر بھی ہے۔ جو اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ نئے ماحول اور بدلتے کشمیر میں نوجوانوں کے لیے مواقع کی کمی نہیں ہے۔ بات صرف محنت اور لگن کی ہے اس کے بعد آپ کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ہے

۔ عمران ملک کی محنت اور جدوجہد کو جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال مانا جائے گا۔ اس کے قومی کرکٹ کے افق پر نمودار ہونے کی کہانی بھی دلچسپ ہے دراصل دبئی میں رواں آئی پی ایل میں 24 ستمبر کو کورونا سے متاثر پائے گئے بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن کی جگہ پر جموں و کشمیر کے دائیں ہاتھ کے تیزبالرعمران ملک سنرائزرس حیدر آباد کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

دوسری قابل ذکر بات یہ رہی کہ اب تک عمران ملک نے صرف ایک ٹی-20 اور ایک لسٹ-اے میچ کھیلا ہے۔ امسال جنوری میں اپنے واحد ٹی-20 میچ میں انہوں نے ریلوے کے خلاف تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس درمیان حیدر آباد کے شیرفین ردرفورڈ بھی اپنے والد کے انتقال کے بعد وطن واپس ہوگئے ہیں، جنہیں جونی بیئرسٹو کے رپلیسمنٹ کے طورپر منتخب کیا گیا تھا۔

پہلا موقع تھام لیا

ایسا لگتا ہے کہ عمران ملک کو بس اسی کا انتظار تھا ۔اس نے اس موقع کو دونوں ہاتھوں سے تھام لیا۔جب اس کے ہاتھ میں بال آئی تو اس نے سب کو چونکا دیا۔ عمران ملک آئی پی ایل کے 52ویں مقابلے میںرائل چیلنجر بنگلور کے خلاف153 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بال پھینکی ۔ آر سی بی کے خلاف میچ میں عمر ملک نے اپنے چاراوورز میں 21 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ حیدرآباد نے یہ میچ چار رنز سے جیت لیا