سپر فٹ بابا جی @76

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
چندی گڑھ کا شیر
چندی گڑھ کا شیر

 

 

۔ 76 سال کی عمر والے افراد عام طور پر جسمانی کمزوری کے سبب مشقت والے کام انجام نہیں دے پاتے لیکن چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے 'تری پات' سنگھ نے اس کے برعکس کام کر دکھایا ہے۔ تری پات سنگھ کو لوگ انسٹاگرام پر بحیثیت فیشن ماڈل جانتے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے، وہ اپنے اکاؤنٹ پر لوگوں کو آسان ورزش کرنا سکھاتے ہیں جنہیں گھر پر باآسانی کیا جاسکتا ہے۔

 

تری پات سنگھ بھاری وزن کے ساتھ وہ ایکسرسائز بھی کرتے ہیں جو آج کل کے نوجوان بھی نہ کرسکیں۔ ایک عام انسان سے فٹنس ماڈل بننے تک کے سفر سے متعلق تری پات سنگھ نے 'ہیومنز آف ممبئی' کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میری اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا جس کے بعد میں خود کو اکیلا محسوس کرنے لگا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی سال ایسے ہی گزار دیے، میرا بزنس اختتام پذیر ہوگیا تھا لیکن میں نے سوچا کہ اگر میری بیوی مجھے اس حال میں دیکھے گی تو کافی مایوس ہوجائے گی لہٰذا میں نے کچھ کرنے کی ٹھان لی۔ تری پات سنگھ نے بتایا کہ جب میں 60 سال کی عمر کو پہنچا تو خود پر کام کرنا شروع کیا، خود کو فٹ رکھنے کیلئے ٹریننگ کی اور آج میرا بزنس بھی سیٹ ہے اور میں پہلے سے کہیں زیادہ فٹ ہوں۔ 76 سالہ تری پات سنگھ کی متاثر کن کہانی جاننے کے بعد کئی مداحوں نے انہیں سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔