متحدہ عرب امارات ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا مضبوط امیدوار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2021
نئی منزل کی تلاش
نئی منزل کی تلاش

 

 

دبئی ۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) رواں برس ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا مضبوط امیدوار بن گیا۔ آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد یو اے ای ایونٹ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے مضبوط امیدوار ہے۔آئی پی ایل انڈین کرکٹ بورڈ کے لیے ایک ٹیسٹ کیس تھا، تاہم اسے بھی کورونا وائرس کی بے قابو صورتحال کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔خیال رہے کہ رواں برس ہی ہندوستان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول تھا، جس کےہندوستان سے منتقلی کے امکانات ہیں۔