سنہ2024 تک ملک میں ایک ہزار کھیلوں کے مراکز کا قیام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-03-2022
سنہ2024 تک ملک میں ایک ہزار کھیلوں کے مراکز کا قیام
سنہ2024 تک ملک میں ایک ہزار کھیلوں کے مراکز کا قیام

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت نیتیتھ بھومک نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ 2024 تک ملک میں ایک ہزار کھیل مراکز قائم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

مسٹر بھومک نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ملک 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اس کے لیے ملک کے کئی شہروں میں مناسب انفراسٹرکچر تیار ہے۔

احمد آباد اور نارائن پورہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں میں انفراسٹرکچر بنایا جا رہا ہے۔ اولمپک گیمز پر ہونے والے اخراجات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت کے اخراجات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر اس طرح کی تقریبات میں خرچہ دوگنا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان نے ایونٹ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مسٹر بھومک نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے۔

سال 2024 تک ملک میں 1000 کھیلوں کے مراکز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہےجسے بروقت حاص کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک گیمز کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے نجی سرکاری شراکت داری میں کام کیا جا رہا ہے۔

کھیلوں کے اداروں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں کو حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے وزیر کھیل نے کہا کہ ویٹ لفٹر میرا بائی چانو کی کھیلوں کے دوران چوبیس گھنٹے کے اندر مدد کی گئی اور علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا۔

اس کے نتیجے میں انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ہندوستان کا سر فخر سے اونچا کیا۔