جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں جیت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
جنوبی افریقہ کی جیت
جنوبی افریقہ کی جیت

 

 

 

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں 25رنز سے ہرا کر 5 میچز کی سیریز تین دو سے اپنے نام کر لی۔ سینٹ جارج میں کھیلے گئے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ صفر پر گری ، لیکن پھر ڈی کوک اور مارکرم نے شاندار بیٹنگ کی ،دونوں نے 128 رنز کی شراکت بنائی ۔

ڈی کوک 60 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ، مارکرم نے 70رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جنوبی افریقہ کا اسکور 4 وکٹ پر 168 رنز رہا ۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لوئیس نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ،ٹیم 9 وکٹ پر 143 رنز بنا سکی ۔

جنوبی افریقہ نے 25رن کی فتح کے ساتھ سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کر لی