انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں
جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں

 

 

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقابلِ شکست رہنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑگیا، ایونٹ سے باہر ہونے والی جنوبی افریقہ نے اسے 10 رنز سے ہرادیا۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم صرف 179 رنز ہی بناسکی۔

 اعداد و شمار کے مطابق جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم اسکور پر روکنا تھا، تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے ساتھ ہی انگلینڈ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا نے بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں مقررہ 20 اوورز میں محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

اوپنر ریزا ہینڈرکس کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک نے رسی ویندر ڈوسن کے ہمراہ 71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، جس کے بعد 86 کے مجموعے پر ڈی کوک 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ویندر ڈوسن اور ایڈن مارکرم نے ناقابلِ شکست 103 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو 189 کے مجموعے تک پہنچا دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ایک وکٹ عادل رشید جبکہ ایک وکٹ معین علی نے لی جبکہ دیگر کوئی بولرز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے راسی ڈسن نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 94 اور ایڈن مرکرم نے 25 گیندوں پر52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ مرکرم نے رواں ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی کی، تیز ترین بھارت کے کے ایل راہول نے کی تھی۔

 ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 131 سے زیادہ اسکور کرلیا جس کی بدولت وہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ جنوبی افریقا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

 انگلینڈ کے 131 سے زائد رنز بنانے کی وجہ سے آسٹریلیا بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے کیوں کہ اس کا رن ریٹ بہتر ہے اور اب میچ جیت کر بھی جنوبی افریقا سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکتا۔

جنوبی افریقا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم اسکور پر روکنا تھا لیکن وہ ایسا نہ کرسکا جس کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ 

ایک صورتحال یہ بھی تھی کہ اگر جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 86 سے پہلے آؤٹ کردیا تو وہ مسلسل چار میچز جیت کر بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گا البتہ اب نہ صرف انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے بلکہ وہ ٹاپ ٹیم کی حیثیت سے سیمی فائنل کھیلے گی۔

جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

 اس اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔