شبھمن اوور کانفیڈنس سے بچیں: گمبھیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
 گوتم گمبھیر
گوتم گمبھیر

 

ہندوستان کے سابق کپتان گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ نوجوان بلے بازشبھمن گل نے آسٹریلیا کے دورے میں خود کو ثابت کیا لیکن انہیں اپنی کامیابی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے- گمبھیر نے ہند۔انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل کہا ، "انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ، شبھمن گل کو ٹاپ آرڈر میں روہت شرما کا ساتھی ہونا چاہئے۔" اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، لیکن اس فیصلے پر جلدبازی نہیں ہونی چاہئے۔ آپ یہاں کسی پر اتنا بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ شبھمن گل میں صلاحیت ہے ، لیکن انہیں کامیابی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے ، کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ کا معیارمشکل ہوتاہے۔ گمبھیر نے کہا ، "یقینا شبھمن کو اپنے بین الاقوامی کیریئر میں اچھی شروعات ملی ہے۔ اس سے اچھا اور کیا ہوسکتا ہے۔ آسٹریلیا میں کھیلنا اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز جیتنا بڑی اچھی بات ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شبھمن نے عمدہ بلے بازی کی ، لیکن ان پر زیادہ دباؤ ڈالنے اور توقعات قائم کرنے کے بجائے ، انہیں خود ہی بہتر ہونے دینا چاہئے۔ ' گمبھیر نے بدھ کے روز اسٹار اسپورٹس 'گیم پلان' میں کہا ، "انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زبردست جیت کے بعد یہاں آرہی ہے۔" ہندوستان سری لنکا سے بہت بہتر ٹیم ہے ، لیکن انگلینڈ بھی ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ایسی صورتحال میں ہندوستان کو اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو بھی اپنا اعتماد برقرار رکھنا ہوگا ، کیوں کہ ہندوستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت درج کی ہے۔