شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کے ساتھ سیلفی وائرل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-11-2021
شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کے ساتھ سیلفی وائرل
شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کے ساتھ سیلفی وائرل

 

 

آواز دی وائس، اسپورٹس ڈیسک

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری بنانے والے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ سیلفی وائرل ہوگئی۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں شعیب ملک کے ہمراہ لی گئی اپنی سیلفی شیئر کی جوکہ گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد لی گئی تھی.

آل راؤنڈر بلے باز نے صرف 18 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

شعیب کی کارکردگی آخری 2 اوورز میں غیر معمولی تھی کیونکہ اُنہوں نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کو 189 رنز تک پہنچا دیا تھا۔