کامن ویلتھ گیمز: شیو تھاپا نے پاکستانی سلیمان بلوچ کو دی شکست

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-07-2022
سی ڈبلوجی: شیو تھاپا نے پاکستانی سلیمان بلوچ کو دی شکست
سی ڈبلوجی: شیو تھاپا نے پاکستانی سلیمان بلوچ کو دی شکست

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

تجربہ کار ہندوستانی باکسر شیوا تھاپا نے جمعہ کو برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ مقابلے میں پاکستان کے سلیمان بلوچ کو شکست دی۔ شیوا تھاپا نے 63.5 کلوگرام وزن کے زمرے کے راؤنڈ 32 میں 5-0 سے یک طرفہ جیت درج کی ہے۔

بائسویں کامن ویلتھ گیمزکا پہلا گولڈ انگلینڈ کے حصے میں آیا۔ اولمپک چیمپئن ایلکس یی نے ٹرائیتھلون میں اپنا پہلا گولڈ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے بھی پہلے دن اچھی شروعات کی ہے۔

ٹیبل ٹینس مینز ایونٹ میں ہندوستانی ٹیم نے بارباڈوس کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔

اس سے قبل ہندوستانی باکسر شیو تھاپا نے 65 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی باکسر سلیمان بلوچ کو 5-0 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ پکی کرلی۔

اس کے علاوہ تیراک سری ہری نٹراج نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ٹیبل ٹینس ویمنز ٹیم ایونٹ میں بھی ہندوستانی ٹیم پاکستان کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں داخل ہوگئی ہے۔

 اب تک ہندوستانی کھلاڑی لان بال، ٹیبل ٹینس، تیراکی، ٹرائیتھلون، خواتین کرکٹ اور سائیکلنگ میں حصہ لے چکے ہیں۔ بیڈمنٹن، نیٹ بال، اسکواش اور ہاکی کے میچز ہونا باقی ہیں۔