شین وارن نہ رہا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-03-2022
لیگ اسپن کا 'جادوگر' شین وارن  نہ رہا
لیگ اسپن کا 'جادوگر' شین وارن نہ رہا

 


آواز دی وائس : آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن جمعے کوچل بسے ۔ فاکس سپورٹس کے مطابق وارن کی مینجمنٹ ٹیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’شین وارن تھائی لینڈ کے جزیرے کوہ سموئی میں موجود اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

بیان کے مطابق شین وارن کو طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی ٹیم نے ان کی موت کی وجہ ممکنہ طور پر دل کے دورے کو قرار دیا ہے۔

شین وارن کا کرکٹ کیریئر

عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 2 جنوری 1992 کو سڈنی میں بھارت کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کا سفر شروع کیا تھا۔ ایک روزہ کرکٹ میں ان کے شاندار کیریئر کا آغاز 24 مارچ 1993 کو نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں ہوا۔

عالمی شہرت یافتہ لیگ اسپنر کو اصل شہرت 1993 کی ایشز سیریز کے مانچسٹر ٹیسٹ میں مائیک گیٹنگ کو کرائی گئی گیند پر ملی تھی جسے 'صدی کی بہترین گیند' بھی قرار دیا گیا تھا، یہ ان کی انگلش سرزمین پر کرائی گئی پہلی گیند تھی۔

شین وارن نے07-2006 کی ایشز سیریز میں میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں عمدہ لیگ اسپن گیند کر کے انگلش اوپنر اینڈریو اسٹراس کی وکٹیں بکھیر کر ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین باؤلر نے 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 194 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی 293 وکٹیں اپنے نام کیں۔

awazurdu

یاد رکھے گی دنیا 


شین وارن نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ بھی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جہاں ان کا مدمقابل انگلینڈ تھا، 2 جنوری سے 5 جنوری 2007 تک جاری رہنے والے میچ میں انہوں نے 2 وکٹیں لیں اور اس کے ساتھ ساتھ 71 رنز کی یادگار اننگز بھی کھیلی۔

انہوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ ورلڈ الیون کی جانب سے ایشیا الیون کے خلاف 10 جنوری 2005 کو کھیلا، جس میں ان کی ٹیم فاتح رہی اور وہ 2 وکٹیں حاصل کرپائے۔ شین وارن نے 2013 میں تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی سے قبل انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی تاہم وہ کرکٹ سے مسلسل جڑے رہے۔ وزڈن لیڈنگ کرکٹر ان دا ورلڈ قرار دیا گیا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی آخری ایشز سیریز میں انگلش سائیڈ کی چار صفر سے شکست کے بعد ہیڈ کوچ کو برطرف کیا گیا تو شین وارن نے سکائی سپورٹس کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انگلش ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

awazurdu

اپنی صحت کے حوالے سے فکرمند شین وارن نے چند روز قبل ایک سوشل میڈیا پیغام میں وزن میں کمی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ جولائی تک اپنی چند برس قبل کی فٹنس کو واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

شین وارن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چار مارچ کی صبح آخری سرگرمی میں سابق کرکٹر روڈ مارش کی وفات پر تعزیت کی گئی تھی۔ سابق کرکٹر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے روڈ مارش کو کرکٹ کی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

حیران، حیران اور دکھی… یہ ردعمل ہے ہندوستان کے لڈل ماسٹر سچن تندولکر کا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت یاد آئے گی وارنی۔ آپ کے ساتھ میدان کے اندر یا باہر۔ کبھی بھی ایک مدھم لمحہ نہیں تھا۔ آپ ہمیشہ ہندوستان کے لیے ایک خاص مقام رکھتے تھے اور ہندوستانیوں کے لیے آپ کے لیے ایک خاص مقام تھا۔

آسٹریلوی بے باز ڈیوڈ وارنز نے شین وارن کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’کھیل کے دو لیجنڈ بہت جلد چل بسے۔ میں بہت افسردہ ہوں اور میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔awazurdu

یاد رہے شین وارن سے قبل آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر روڈنی مارش بھی جمعرات کو چل بسے جن کی یاد میں آسٹریلوی ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن باززوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔

شین وارن کی موت کی خبر نے کرکٹ کی دنیا کو صدمے میں لا دیا ہے۔ ان کی موت پر تعزیت کے پیغامات کی جھڑی لگ گئی ہے۔ 

کرکٹر وریندر سہواگ نے شین وارن کے انتقال کی خبر کو ’ناقابل یقین‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی بہت ہی نازک ہے لیکن کچھ چیزیں قبول نہیں کی جاسکتیں۔‘

awazurdu

جادوگر تھا جو نہ رہا


سابق پاکستانی بولر شعیب اختر نے اپنے ساتھ ان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی افسردگی کو بیان نہیں کرسکتا۔

آسٹریلوی بے باز ڈیوڈ وارنز نے شین وارن کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’کھیل کے دو لیجنڈ بہت جلد چل بسے۔ میں بہت افسردہ ہوں اور میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔